اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لاس اینجلس میں عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرے ڈلاس اور آسٹن تک پھیل گئے،میرینز تعینات

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر ردعمل جاری ہے اور لاس اینجلس میں چوتھے روز بھی احتجاج کی شدت برقرار رہی، جب کہ مظاہروں کا دائرہ منگل کو ریاست ٹیکساس کے شہروں ڈلاس اور آسٹن تک جا پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں کا دائرہ مزیدپھیل رہا ہے۔
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیلیفورنیا کی سب سے بڑی شہری آبادی والے شہر لاس اینجلس میں امریکی بحریہ کے تقریباً 700 میرینز تعینات کیے جا چکے ہیں۔
لاس اینجلس پولیس کے سربراہ جم میکڈونل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "واضح ہم آہنگی کے بغیر میرینز کی تعیناتی پولیس کے لیے ایک بڑا عملی اور انتظامی چیلنج ہے”۔

•••مزید دو ہزار نیشنل گارڈ اہلکار تعینات
اس سے قبل پیر کو امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مزید دو ہزار نیشنل گارڈ اہلکار لاس اینجلس بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ جاری مظاہروں پر قابو پایا جا سکے۔پینٹاگان کے ترجمان شان بارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری پیغام میں کہا کہ "صدر کے حکم پر وزارت دفاع کیلیفورنیا میں دو ہزار اضافی نیشنل گارڈ اہلکاروں کو ریاستی خدمات کے لیے تعینات کر رہی ہے تاکہ امیگریشن و کسٹمز کے نفاذ اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جا سکے”۔

•••ٹاسک فورس 51″ کی تفصیلات
ادھر امریکہ کی شمالی فوجی کمانڈ نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس میں جاری اس کارروائی کو "ٹاسک فورس 51” کا نام دیا گیا ہے، جس میں تقریباً 2100 نیشنل گارڈ اور 700 فعال میرینز شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کو حالات پر قابو پانے، ہجوم کی نظم و نسق اور طاقت کے استعمال کے اصولوں پر تربیت دی گئی ہے۔

•••گورنر کیلیفورنیا کا شدید ردعمل
دوسری جانب ریاست کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوسم نے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرینز کی تعیناتی ایک "آمرانہ سوچ رکھنے والے صدر کے بیمار تخیل” کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے "ایکس” پر لکھاکہ "امریکی میرینز نے مختلف جنگوں میں جمہوریت کے دفاع کے لیے شجاعت کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں اپنے ہی شہریوں کے خلاف امریکی سرزمین پر تعینات نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ رویہ امریکہ مخالف ہے”۔
ریاست کیلیفورنیا نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا ہے، جسے شہر لاس اینجلس کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ کی سرزمین پر فعال فوجی اہلکاروں کی تعیناتی ایک غیر معمولی اقدام ہے، جس نے انسانی حقوق کی تنظیموں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ٹیگ: governerkeleforniyaPublic protests،Los Angeles،demonstrations،Dallas، Austin.،trump

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News
خبریں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

10 مارچ
Global Economy War Impact News
خبریں

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

10 مارچ
Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN