حیدرآباد:
ساؤتھ کے اداکار اللو ارجن کو 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ فلم پشپا-2 کے پریمیئر کے موقع پر بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں انہیں ملزم بنایا گیا ہے۔ حیدرآباد پولیس نے اداکار کو جمعہ (13 دسمبر) کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ طبی معائنے کے بعد پولیس نے اللو ارجن کو شام کو عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اداکار نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اب ہائی کورٹ میں سماعت ہورہی ہے.
تیلگو میگا اسٹار اللو ارجن پر الزام ہے کہ وہ 4 دسمبر کو بغیر بتائے حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں اپنی فلم پشپا 2 کے پریمیئر میں پہنچے تھے۔ ایک ہجوم اسے دیکھنے کے لیے جمع تھا۔ آٹو گراف لینے کی کوشش میں ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد ایک دوسرے پر گر کر زخمی ہو گئے۔ جبکہ ایک خاتون نیچے گرنے کی وجہ سے دم توڑ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام نے سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ، اداکار اللو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔