رحمانی30نے سی ایم اے فاؤنڈیشن 2024 کے امتحانات میں %100* *فیصد کامیابی کا سنگ میل عبور کر کے اپنی تعلیمی برتری کی روایت کو برقرار رکھا ہے*۔ جون 2024 کے سیشن 1 میں تمام پانچ طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جب کہ دسمبر 2024 کے سیشن 2 میں بھی 5/5 کا شاندار نتیجہ سامنے آیا۔ اس سے قبل 2023-24 کے سیشن میں تمام 11 طلبہ کی کامیابی نے اس ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید مضبوطی بخشی۔
امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے طلبہ، اساتذہ، اور پوری رحمانی30 ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی انہوں نے مولانا محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی بصیرت انگیز قیادت اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو آج بھی اس مشن کی رہنمائی کا ذریعہ ہیں.رحمانی30 آئندہ نسلوں کو باصلاحیت قائدین بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے، اور بے مثال رہنمائی اور ہمہ جہت ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے