اردو
हिन्दी
فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی کے رام لیلا میدان میں بورڈ کے اجلاس عام میں کیا ہوگا،قاسم رسول الیاس نے روڈ میپ ںتایا

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بورڈ اجلاس دہلی
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 
نئی دہلی: 22؍اکتوبر  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 16؍ نومبر 2025 کو دہلی کے رام لیلا میدان میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک عوامی اجلاس منعقد کر رہا ہے ،جس سے تمام دینی و ملی رہنما، سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، ممبران پارلیمنٹ، اقلیتی رہنما اور سول سوسائٹی کے اہم افراد خطاب کریں گے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفظ اوقاف تحریک کے کل ہند کنوینر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحفظ اوقاف مہم کے دوسرے مرحلہ کے روڈ میپ کا یہ ایک اہم پروگرام ہے جس میں پورے ملک سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ اجلاس دہلی میں منعقد ہو رہا ہے اس لئے دہلی و اطراف دہلی، مغربی اترپردیش اور میوات(ہریانہ) کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کر کے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کریں۔ 
ڈاکٹر الیاس کے مطابق اجلاس کی صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر بورڈ کریں گے۔ جن اہم دینی و ملی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی رضا مندی دے دی ہے،ان میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ، سابق ایم پی اور نائب صدر بورڈ مولانا عبیداللہ خان اعظمی ، جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی ، شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام اور نائب صدر بورڈ مولانا محمد علی محسن تقوی ،اور جمعیۃ علماء کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری اور فتح پوری مسجد کے شاہی امام مولانا ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کی شرکت بھی متوقع ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں کانگریس،این سی پی، سماج وادی پارٹی، آرجے ڈی، عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، شیو سینا اور بیجو جنتا دل کے رہنماؤں اور ممبران پارلیمنٹ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر الیاس نے دہلی واطراف دہلی، مغربی اترپردیش، میوات ہریانہ وغیرہ اور دیگر قریبی ریاستوں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اجلاس میں شریک ہو کر اپنے اوقافی املاک(مساجد، مدارس، عیدگاہوں، امام باڑوں، درگاہوں، خانقاہوں اور دیگر خیراتی اداروں) کو بچانے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔ انہوں نے بطور خاص ان علاقوں کے تمام ائمہ مساجد، ملی تنظیموں اور ملی اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات و تقاریر کے ذریعہ مسلمانوں کو شرکت پر آمادہ کریں۔ سورس:پریس ریلیز

ٹیگ: board meetingdelhinews todayQasim Rasool IlyasRamlila Maidan

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order
خبریں

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

11 فروری
Shafiqur Rahman Jamaat Journey
خبریں

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

11 فروری
Central Cee Accepts Islam News
خبریں

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

11 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026
Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN