برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) نے ملک کی کئی ریاستوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر اتر پردیش کے رام پور ضلع میں دیکھا گیا جہاں سیہور گاؤں کے پولٹری فارم میں H5 وائرس کے پھیلنے سے اب تک تقریباً 15000 مرغیاں مر چکی ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ مردہ پرندوں کو بڑے بڑے گڑھوں میں دفن کیا جا رہا ہے جبکہ پورے ضلع میں تین ہفتوں کے لیے مرغی اور انڈوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہےبریلی میں انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی) اور بھوپال میں ہائی سیکیوریٹی اینیمل ڈیزیز لیبارٹری (ایچ ایس اے ڈی ایل) کو بھیجے گئے نمونوں میں ایچ 5 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ پولٹری فارم کے ایک کلومیٹر کے دائرے کو سیل کر دیا ہے جب کہ 10 کلومیٹر کے علاقے کو سرویلنس زون قرار دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں پولٹری کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں اور پولٹری مصنوعات کی نقل و حمل پر سخت پابندی ہے۔
انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مردہ مرغیوں کو بڑے گڑھوں میں دفن کیا جا رہا ہے۔ حفاظتی معیار کے مطابق ان گڑھوں کو چونے اور کیمیکل سے ڈھانپنے کا عمل بھی اپنایا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مردہ پرندوں کو بڑے گڑھوں میں دفن کیا جا رہا ہے۔ حفاظتی معیار کے مطابق ان گڑھوں کو چونے اور کیمیکل سے ڈھانپنے کا عمل بھی اپنایا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست بھر میں چڑیا گھروں، پرندوں کی پناہ گاہوں، نیشنل پارکس، ویٹ لینڈز اور گائے کی پناہ گاہوں میں اضافی چوکسی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تمام جگہوں پر باقاعدگی سے سینیٹائزیشن، جانوروں اور پرندوں کی صحت کی جانچ اور عملے کو پی پی ای کٹس سے لیس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پولٹری فارمز کی کڑی نگرانی اور پولٹری مصنوعات کی نقل و حرکت پر سخت کنٹرول کی بات بھی کی ہے۔









