ممبئی:11جنوری مہاراشٹر کی سیاست سے بڑی خبریں آ رہی ہیں، ادھو گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بی ایم سی اور دیگر بلدیاتی انتخابات میں اکیلے ہی لڑنے جا رہے ہیں۔ دراصل، سنجے راوت نے واضح طور پر کہا ہے کہ انڈیا الائنس اور ایم وی اے صرف اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے ہیں۔ راؤت کے مطابق ادھو نے اشارے دیے ہیں کہ انہیں اکیلے الیکشن لڑنا چاہیے۔ یہی نہیں ادھو ٹھاکرے نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد ہو سکتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا۔ نتیش بھی بی جے پی کے ساتھ واپس چلے گئے، ایسے میں سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما سنجے راوت نے کہا کہ دیکھیں سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے، کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔ نتیش کمار بھی بی جے پی کے خلاف تھے، لیکن اب اکٹھے ہو گئے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ فڈنویس سے پہلے شیوسینا ،بی جے پی ساتھ ہی تو تھے پھر بی جے پی نے ہم کو لات ماردی ،اب پھر ایک ہونے میں کیا مسئلہ ہے دراصل ٹھاکرے ان دنوں سیاسی طور پر تنہا ہیں اور پانچ سال اقتدار کا انتظار بہت مشکل ہے قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی خبریں شردہوار کے بارے میں بھی آرہی ہیں کہ وہ مہا وکاس اگھاڑی چھوڑ کر مہایوتی میں جانے کے لیے ہر تول رہے ہیں-