چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ورما پر قومی دارالحکومت دہلی میں ان کے گھر سے بھاری رقم برآمد کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اس کمیٹی کے ارکان میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیل ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جی ایس سندھاوالیا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس انو شیورمن شامل ہیں۔
سی جے آئی نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا ہے کہ وہ فی الحال جسٹس یشونت ورما کو کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ، جسٹس یشونت ورما کا جواب اور دیگر دستاویزات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ عدالت کی اندرون خانہ انکوائری کے مطابق، جب ہائی کورٹ کے جج کے خلاف الزامات لگائے جاتے ہیں، تو چیف جسٹس آف انڈیا ابتدائی تحقیقات کرنے اور متعلقہ جج سے جواب طلب کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے تین ججوں کی ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہیں۔دریں اثنا دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے انٹرنل انکوائری رپورٹ سی جے آئی کو پیش کردی