رامپور: ملک کے ممتاز دانشور سابق ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری پٹنہ، ڈاکٹر عابد رضا خاں بیدار کا آج صبح 10:00 بجے علی گڑھ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ تراویح کے بعد 10:00 بجے رام پور میں ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر بیدار نامور محقق اور دانشور تھے انہوں نے اپنی سربراہی میں خدابخش لائبریری کو نئی اونچائیاں عطا کیں ـ یہ عجیب اتفاق ہے وہ جس خدا بخش لائبریری میں ڈائرکٹر رہے ان کی قابل صاحب زادی ڈاکٹر شائستہ بیدار بھی اسی لائبریری کی ڈائریکٹر رہیں – ڈاکٹر بیدار رامپور میں علم ودانشی کی موجودہ دور میں آخری نشانی تھے (تفصیل کا انتظار کریں )