جائزہ:مسلم غازی
آرایس ایس یہ اہم واقعات کی ایک ٹائم لائن ہے جس نے اس کے سفر کو مختلف اتار چڑھاؤ کے ساتھ تشکیل دیا، اس کا سوسال سے یہ سفر جاری ہے
*1925: ڈاکٹرکیشو بلی رام ہیڈگیوار نے27 ستمبر کو سنگھ کو قائم کیا
*1926: اس تنظیم کو اپنا نام، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، 17 اپریل کو ملا جب ہیڈگیوار کے پیروکاروں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے کل چار تجویز کردہ ناموں میں سے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
*1926: پہلی نتیا شاکھا 28 مئی کو ناگپور کے موہتی واڑا گراؤنڈ میں ہوئی۔
*1927: او ٹی سی کے نام سے پہلا خصوصی تربیتی کیمپ — آفیسرز ٹریننگ کیمپ — مئی میں 17 شرکاء کے ساتھ منعقد ہوا
*1928: پہلی تقریب، پرتگنیا، مارچ میں منعقد کی گئی۔ 99 سویم سیوکوں کے ایک منتخب گروپ نے حصہ لیا۔
*1929: ڈاکٹرہیڈگیوار کو نومبر میں دو روزہ میٹنگ میں آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک (رہنما اور سرپرست)، بالاجی ہدر کو سرکاریاواہ (جنرل سکریٹری) اور مارتندراؤ جوگ کو سرسیناپتی (چیف انسٹرکٹر) کے طور پر نامزد کیا گیا
*1930: کانگریس نے پورن سوراج کا اعلان کرتے ہوئے ایک قرارداد پاس کی۔ ہیڈگیوار نے تمام شاکھاوں کو ہدایت کی کہ وہ 26 جنوری کو یوم آزادی کے طور پر منائیں۔ ہیڈگیوار نے کئی سویم سیوکوں کے ساتھ جنگل ستیہ گرہ میں حصہ لیا، گرفتار کر لیا گیا۔ خاکی ٹوپی کی جگہ سیاہ ٹوپی آر ایس ایس کے ‘گنویش’ (وردی) کے حصے کے طور پر متعارف کرائی گئی ۔
*1940: برطانوی حکومت نے سنگھ کی وردی اور روٹ مارچ پر پابندی لگا دی۔ سنسکرت پرارتھنا کو ہندی اور مراٹھی پرارتھنا کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔ انگریزی ہدایات کی جگہ سنسکرت ‘اجناس’ (ہدایات) متعارف کروائی گئیں۔ ہیڈگیوار کا 21 جون کو انتقال ہو گیا۔ مادھو سداشیو گولوالکر، جنہیں پیار سے گروجی کہا جاتا ہے، کو 3 جولائی کو آر ایس ایس کے دوسرے سرسنگھ چالک کے طور پر نامزد کیا گیا۔
1947: آر ایس ایس کے سویم سیوکوں نے کینیا میں ‘بھارتیہ سویم سیوک سنگھ’ شروع کیا۔ ‘آرگنائزر’ اور ‘پنچجنیہ’ ہفتہ وار شروع کیے گئے۔
*1948: 30 جنوری کو ناتھورام گوڈسے کے ہاتھوں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر پابندی لگا دی گئی۔ پھر آر ایس ایس کے سربرا گولوالکر اور ہزاروں سویم سیوک گرفتار ہوئے۔
*1949: حکومت نے 12 جولائی 1949 کو پابندی ہٹا دی۔ ۔ اکھل بھارتیہ ودیاردھی پریشد (ABVP) کا آغاز کیا گیا۔
*1950: آر ایس ایس کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھاکی پہلی میٹنگ، مارچ میں منعقد ہوئی۔ پاکستان سے آنے والے ہندو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے واستوہارا سہایاتا سمیتی کا آغاز کیا گیا تھا۔
* 1952: ملک میں گئو ذبیحہ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ملک گیر گورکشا آندولن شروع کیا ۔ونواسی کلیان آشرم کا آغاز کیا گیا۔ بھارتیہ جن سنگھ کو سنگھ کی ہدایت پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے بنایا اور بہت سے سویم سیوک اس میں شامل ہوئے۔
1954: سوئیم سیوکوں نے 2 اگست کو پرتگالی کنٹرول سے دادر اور نگر حویلی کو آزاد کرانے میں حصہ لیا۔
*1955: سوم سیوکوں نے گوا کو پرتگالیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کل جماعتی جدوجہد میں اہم حصہ لیا۔ بھارتیہ مزدور سنگھ کی بنیاد رکھی۔
1963: آر ایس ایس کے تقریباً 3000 سویم سیوکوں نے 26 جنوری کو دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مکمل یونیفارم اور بینڈ میں شرکت کی دعوت ملنے کے بعد۔
*1964: وشو ہندو پریشد (VHP) کا قیام عمل میں آیا
* 1973: مادھو سداشیو گولوالکر کا 5 جون کو انتقال ہوگیا۔ مدھوکر دتاترایا دیورس، جو بالا صاحب دیورس کے نام سے مشہور ہیں، 6 جون کو آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک کے طور پر نامزد ہوئے۔
*1975: اندرا گاندھی کی حکومت نے 25 جون کو ایمرجنسی نافذ کی۔ 4 جولائی کو آر ایس ایس پر دوسری بار پابندی لگا دی گئی۔ دیورس گرفتار۔ اکھل بھارتیہ لوک سنگھرش سمیتی ایمرجنسی کے خلاف لڑنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
*1977: بھارتیہ جن سنگھ نئی تشکیل شدہ جنتا پارٹی میں ضم ہوگئی، جو اقتدار میں آئی۔ حکومت نے 22 مارچ کو سنگھ پر سے پابندی ہٹا دی۔ جے پرکاش نارائن 3 نومبر کو پٹنہ میں آر ایس ایس کے اجلاس سے خطاب کیا
*1978:دین دیال سودھ سنستان کا آغازہوا
*1980: بی جے پی قائم ہوئی۔
*1981: سنسکار بھارتی کی بنیاد رکھی
*1992: ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد 10 دسمبر کو مرکز نے آر ایس ایس پر پابندی لگا دی۔
*1993: ٹربیونل نے سنگھ پر پابندی کو بلاجواز پایا اور اسے 4 جون کو اٹھا لیا۔ اکھل بھارتیہ پورو سینک سیوا پریشد کی بنیاد رکھی گئی۔
1994: راجیندر سنگھ، جنھیں راجو بھیا کے نام سے جانا جاتا ہے، کو 11 مارچ کو آر ایس ایس کے چوتھے سرسنگھ چالک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ لگھو ادیوگ بھارتی کی بنیاد رکھی گئی۔
1998: بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے مرکز میں حکومت بنائی، جس میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے۔
2000: کے ایس سدرشن کو 11 مارچ کو آر ایس ایس کے پانچویں سرسنگھ چالک کے طور پر نامزد کیا گیا۔
2009: سدرشن نے ڈاکٹر موہن بھاگوت کو سنگھ کا اگلا سرسنگھ چالک نامزد کیا۔ سریش بھیا جی جوشی سنگھ کے سرکاریواہ کے طور پر منتخب ہوئے۔
2016: آر ایس ایس نے خاکی نیکر کو سویم سیوک کی وردی کے لیے بھورے رنگ کے پتلون سے بدل دیا جو کہ تنظیم کے وقت کے ساتھ بدلنے اور لباس کے ضابطوں کو اپنانے کے ارادے کی نشاندہی کرتا ہے جس میں نوجوان نسل آرام دہ محسوس کرتی ہے۔
2021: دتاتریہ ہوسابلے آر ایس ایس سرکاریاواہ کے طور پر منتخب ہوئے۔
Source pti








