ناگپور :
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ سنگھ نے کہا ہے کہ اسے ناگپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موہن بھاگوت کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سنگھ نے یہ اطلاع اپنے ٹویٹر ہینڈل سے دی ہے۔واضح رہے کہ موہن بھاتوت ویکسین بھی لے چکے تھے اس کے باوجود وہ کورونا وائرس انفیکشن کے شکار ہوگئے۔