راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتوں پر اسلامی بنیاد پرستوں کے حملوں، قتل، لوٹ مار، آتش زنی اور خواتین پر غیر انسانی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ سنگھ نے اسکون کے راہب چنموئے کرشنا داس کی جیل سے رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آر ایس ایس سرکاریواہ دتاتریہ ہوسابلے کے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت اور دیگر ایجنسیاں اسے روکنے کے بجائے محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ آر ایس ایس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہندوؤں کی آواز کو دبانے کے لیے ناانصافی اور مظالم کا ایک نیا دور ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت کا اسکون کے راہب چنموئے کرشنا داس کو، جو اس طرح کے پرامن احتجاج میں ہندوؤں کی قیادت کر رہے ہیں، کو جیل بھیجنا ناانصافی ہے۔