تحریر: نیلنجن مکھواپادھیائے
یہ حیران کن ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد 5 میں سے 4 ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار کارکردگی کے نتائج آنے کے ٹھیک ایک دن بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی اعلیٰ ساز تنظیم کی تین روزہ میٹنگ ہوئی ۔ اس میں آر ایس ایس نے نہ خود اپنی پیٹھ تھپتھپائی اور نہ ہی اپنی تعریف کی بلکہ ایک بار پھر وکٹم بننے کا سہارا لیا۔
کیا یہ اس حقیقت کی تازہ ترین مثال ہے کہ سنگھ پریوار کے پاس اپنی طاقت اور عوامی حمایت کو بڑھانے کے لیے بار بار خود کو شکار کے طور پر پیش کرنے کے لیے بیان بازی کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے؟
یہ سوال پوچھنے کی وجہ ایک علامت ہے، جو کہ ایک طبی حالت یا یوں کہہ لیں کہ ایک قسم کا سنڈروم بھی ہے اور وہ حال ہی میں احمد آباد کے مضافات میں منعقدہ آر ایس ایس کی اکھل بھارتیہ پرتی نیدھی سبھا (ABPS) کی میٹنگ ہے۔
خیالی سازشیں
میٹنگ لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، جن میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور دیگر وابستہ تنظیموں کے ہزاروں کل وقتی کارکنان شامل تھے۔ وہ سنگھ پریوار کی 36 تنظیموں کی نمائندگی کر رہے تھے، جنہوں نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔ اتنی بڑی سطح پر ہونے والی میٹنگ تین سال بعد ہوئی ہے۔ سال 2020 اور 2021 میں اس سے بہت چھوٹے سیشنز کا انعقاد کیا گیاتھا۔
حالیہ میٹنگ اس جانب بھی اشارہ کرتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آر ایس ایس باقاعدہ کاموں میں واپس آجائے ۔ تاہم، یہ صرف کووڈ -19 کی وبا کے بارے میں کم ہوتے خدشات کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ تنظیم 2025 میں اپنے 100 سال مکمل کرنے جارہی ہے اور یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد ہوگا۔
وکٹم کارڈ کھیلنا آر ایس ایس، اس سے منسلک تنظیموں اور اس کے لیڈروں کی پرانی چال رہی ہے کیونکہ یہ ہندو سماج کو مضبوط کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ آر ایس ایس کی بنیادی بنیاد یہ ہے کہ کمیونٹی کمزور ہو گئی ہے، جبکہ دیگر مذہبی گروہ (یہاں مسلمان پڑھیں) مضبوط ہوچکے ہیں۔
سب سے پہلے، امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور مذہبی شناخت کی بنیاد پر متحد ہونے کی دعوت دی گئی، تاکہ کمیونٹی دوبارہ اپنے موقف پر زور دے سکے۔ اس کے ساتھ ہی، برسوں سے ہندو سماج کے خلاف سازشوں کی فہرست ایک جاری منصوبے کی طرح بن گئی ہے۔
اس میں تازہ ترین الزام کووڈ- 19 کی وبا کے آغاز میں اس وقت لگا جب قومی دارالحکومت کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کا ایک مذہبی اجتماع ہوا اور اس کے بعد مسلمانوں پر ہندوستان اور ہندوؤں کے خلاف کورونا جہاد پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔
حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی آسانی سے کامیابی کے باوجود، پارٹی کو ذات پات کے تنازعات سے خوف ہے کہ ایودھیا تنازعہ کے ذریعہ محنت سے کیا گیا ہندو اتحاد کو کمزور کر رہاہے ۔ یہ مہم کے ہر سطح پر سامنے آیا۔
ہندو سماج کے لیے خطرہ
اس کانتیجہ یہ ہوا کہ آر ایس ایس کی میٹنگ میں اس بات کو لے کر بھی ڈر سامنے آیا کہ جیسے جیسے مردم شمار ی کا سال قریب آر ہاہے ، اس کے رضاکار نگرانی میں رہیں گے، اور اس طرح کے گروہ (یہاں آبادیوں پڑھیں)کو بھڑکانے والے واقعات کے ڈر کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا کیونکہ ،ان لوگوں میں ایسی باتیں پھیلائی جا رہی ہے کہ وہ ہندو نہیں ہے۔
اس باریک بینی سے تیار کی گئی سالانہ رپورٹ میں، جسے آل انڈیا پرتیندھی سبھا میں لے جایا گیا اور اس کے سربراہوں نے اس کی منظوری دی، آر ایس ایس کی قیادت نے ان خدشات کی نشاندہی کی:
ہندو سماج کو بڑھتی ہوئی سیاسی دشمنی اور مذہبی جنون کا سامنا ہے۔
مخالف قوتیں ہندوستان کے تشخص، اتحاد اور سالمیت کی روح کو نہیں سمجھ رہی ہیں اور سماج میں مخالفانہ ماحول پیدا کررہی ہیں۔
سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندوتوا کے تصور پر مختلف الزامات لگائے گئے ہیں۔
ملک اور بیرون ملک اسے فکری شکل دے کر اس کے تحت بدنیتی پر مبنی ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔
ملک میں خوف و ہراس پھیلانے والی مذہبی جنونیت نے کئی مقامات پر ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔
معمولی وجوہات کی بنا پر تشدد بھڑک رہا ہے اور یہ آئین اور مذہبی آزادی کے نام پر کیا جا رہا ہے۔
یہ تفصیلی منصوبے ہیں، جو ایک مخصوص طبقے نے حکومتی مشینری میں داخل ہونے کے لیے بنائے ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں منصوبہ بند طریقے سے ہندوؤں کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اگرچہ اس چیلنج کی ایک طویل تاریخ ہے، لیکن بہت سے گروہوں کے لیے اب تبدیلی مذہب کے نئے طریقے اپنائے گئے ہیں۔
کرناٹک کیوں اہم ہے؟
اہم بات یہ ہے کہ یہاں کرناٹک کا بھی ذکر کیا گیا جہاں ہندوستان اور ہندو سماج کے خلاف مذموم منصوبے چلائے جارہے ہیں۔ یہ شاید اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آر ایس ایس کو زیادہ یقین نہیں ہے کہ ریاست میں انتخابی موڈ بی جے پی کے حق میں ہے یا نہیں۔ جیسے اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے حالیہ انتخابات میںہوا۔
کرناٹک میں اپریل-مئی 2023 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی کو اب بھی ریاست میں قابل اعتبار حکمرانی اور کرشماتی لیڈروں کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ ریاست میں اسلامی سازشوں کا مسئلہ اٹھانے کے آر ایس ایس کے اس فیصلے کو اس ابھرتے ہوئے چیلنج کے خلاف دیکھا جا رہا ہے۔ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا عمل حجاب کے مسئلے سے پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جو اب اختلاف کا سب سے شدید نقطہ بن چکا ہے۔
ساتھ ہی، اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا کے اجلاس کے لیے چنے گئے مقام پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ گجرات میں اس سال نومبر-دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور یہ تین روزہ اجلاس اسی وقت ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے دو روڈ شو کے ساتھ بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
آر ایس ایس کیسے اندھی تقلید کرنے والی تنظیم بن گئی
آر ایس ایس کے 15 ویں جنرل سکریٹری یا سرکاریواہ کے طور پر دتاتریہ ہوسبولے کی تقرری کو ایک ایسی پیش رفت کے طور پر دیکھا گیا ہے جس نے ہندو قوم پرست ماحولیاتی نظام میں بی جے پی کا غلبہ بڑھایا ہے۔ دوسری طرف ہوسبولے کے سرکاریواہ بننے کے صرف ایک سال بعد اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا کا اجلاس 1998 کے بعد پہلی بار احمد آباد میں ہونا تھا، یہ کسی اہم وجہ کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
یہ میٹنگ 1989 کے لوک سبھا انتخابات سے ایک سال قبل ہوئی تھی، جس نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان پہلے سے تعاون کا آغاز کیا تھا، اور آر ایس ایس نے بی جے پی کی مہم میں اپنی شرکت کو بڑھایا تھا۔ یہ 1984 کے پہلے انتخابات میں غائب تھا، جب پارٹی نے صرف دو سیٹیں جیتی تھیں۔
یہ وہ میٹنگ تھی جہاں آر ایس ایس نے اپنے بانی ڈاکٹر ہیڈگیوار کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور ایک بار پھر فخر سے کہنے والے ہم ہندو ہیں کے نعرے کو مقبول بنایا۔ وہ نعرہ جو ہندو تشخص کو قومی دھارے میں فخر محسوس کرنے کی طاقت دیتا ہے۔
دہائیوں سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان بڑھتی ہوئی یکجہتی کے باوجود، آر ایس ایس بی جے پی کے لیے ایک ضمیر کی حفاظت کرنے والا اور ایک پالیسی ریفارمر رہا ہے ۔ تاہم، تنظیم جسے کبھی ایک نظریاتی ذریعہ سمجھا جاتا تھا، آہستہ آہستہ اس کردار سے دستبردار ہو رہا ہے اور یہ 2014 سے ہو رہا ہے۔
(بشکریہ: دی کوئنٹ ہندی )