روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کر لیا۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا ہے۔
اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا پڑے گا
یاد رہے روسی صدر پوتن نے جولائی میں کہا تھا کہ روس افغانستان کی طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔
روس نے 2003ء میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا لیکن اگست 2021ء میں افغانستان میں امریکا کو 20 سالہ جنگ میں شکست ہونے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے روس آہستہ آہستہ طالبان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہا