مظفر نگر:ہندو وادی ۔متنازع اور اشتعال انگیز بیانات کے کے لئے مشہور سادھوی پراچی نے ایک بار پھر قابل اعتراض بیان دیا اور کہی۔ کوئی چوں کی آواز تک نہیں آئی سادھوی نے ہندوڈان لارنس بشنوئی کی خوب تعریف کی اور اسے حقیقی گاندھیائی قرار دیا اس طرحایک قاتل غنڈے کی گاندھی جی سے موازنہ کرکے بابائے قوم کی بھی توہین کی ۔ سادھوی پراچی نے الزام لگایا کہ کہا کہ سلمان خان نے بہت سی لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر دی اور آج وہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ اپراچی نے یہ بھی کہا کہ میں کسی مجرم کی حمایت نہیں کر رہی، لیکن بشنوئی پکا گاندھیائی ہےـ ۔ بشنوئی بہت معصوم بچہ لگتا ہے۔ میں نے میڈیا میں دیکھا ہے.۔ بشنوئی گاندھی کا اصل کام کر رہا ہے۔ بشنوئی کمیونٹی فطرت کی پوجا بھی کرتی ہے اور جانداروں کی پوجا بھی کرتی ہے۔ گاندھی جی بھی جانداروں کی حمایت میں تھے۔