اردو
हिन्दी
مئی 14, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنبھل سانحہ:جمعیت کا شہیدوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان،زخمیوں کی مدد کا بھی وعدہ

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
220
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صدر جمعیت مولانا محمود مدنی کی سنبھل کے ذمہ داروں سے ملاقات،مغموم اہل خانہ کے زخموں پر مرہم
مقامی پولیس گرفتار شدگان پر دباؤ بناکر بیان بدلوارہی ہے:مولانا حکیم الدین قاسمی کا الزام
نئی دہلی  ۲۸ ٖ؍ نومبر: سنبھل میں پولس انتظامیہ نے جو انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے ، ہم اس کے خلاف ہر سطح پر لڑیں گےاور مظلوموں اور بے قصور گرفتار شدگان کو انصاف دلائیں گے ۔ یہ اعلان آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے رجب پور امروہہ میں سنبھل حادثہ سے متعلق ہوئی ایک اہم میٹنگ میں کیا۔مولانا مدنی نے اعلان کیا کہ جمعیۃعلماء ہند سبھی شہدا کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے دے گی ، نیز جو زخمی ہوئے ہیں ان کے علاج و معالجہ کے لیے دست تعاون بڑھایا جائے گا ۔ اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء امروہہ ، جمعیۃعلماء سنبھل اور جمعیۃ علماء مرادآباد کے ذمہ داران موجود تھے جس میں جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور جمعیۃ علماء ہند کے خازن مولانا قاری شوکت علی اور مفتی محمد عفان منصورپوری بھی شریک ہوئے۔ صدر جمعیۃ  علماء ہند نے تینوں اضلاع  کے ذمہ داران پرمشتمل ایک ریلیف کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے کنوینر حافظ محمد شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل ہوں گے ، نیز ایک قانونی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔
دوسری طرف ٹی ایم یویونیورسٹی کے ہاسپیٹل میں زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے سخت اعتراض ظاہر کیاکہ زیر علاج زخمیوں کے پیروں میں بیڑیاںڈالی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے پولس محکمہ زیر علاج محروسین پر دباؤ بنا رہا ہے کہ وہ اپنے بیانات کو بدل دے ، جو انصاف و قانون کے خلاف ہے اور ہم اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں ۔
واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں آج صبح پولس فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کے متعلقین سے ٹی ایم یو ہسپتال میں مل کر مزاج پرسی کی، ان مجروحین کا علاج پولس کی سخت نگرانی میں ہورہا ہے۔ان میں ایک محمد عظیم ابن خلیل احمد ساکن ساہواج پور کلاں سنبھل ہیں جب کہ دوسرے محمد حسن ساکن نخاسہ محلہ بڑا بازار سنبھل ہیں جن کے دائیں بازو میں گولی لگی ہے، ان کے والد عرفان احمد کا قریب بیس روز قبل انتقال ہوا تھا، والدہ عدت میں ہیں ا ور تیسرے محمد وسیم ساکن محمود کی سرائے ہیں ۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا شفیق احمد القاسمی اور مولانا وحید الزماں قاسمی شامل ہیں ۔ وفد اور میٹنگ میں سنبھل سے حافظ محمد شاہد صدر جمعیۃعلماء سنبھل ، مولانا عبدالغفور نائب صدر جمعیۃ علماء سنبھل، مولانا ندیم اختر  جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سنبھل، قاری ریاض الدین ،مولانا کلام الدین امام وخطیب پیرا ماؤنٹ مسجدمرادآباد،مولانا مفتی ابوبکر ابن مفتی محمد سلمان منصورپوری ، مفتی عبدالحق قاسمی، قاری نفیس، حاجی نسیم خازن جمعیۃعلماء شہر مرادآباد، مولانا عبدالجبار جویا، مولانا انس اور سلمان بھائی بھی شامل تھے ۔ جو ریلیف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں مولانا شاہد، مولانا انس ،قاری یامین امروہہ، مولانا عبدالغفور ، حافظ دلدار، مفتی ارباب ، مولانا غیو ر احمد قاسمی دہلی شامل ہیں ۔(سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کا ایڈریس ،فون نمبر لیک،ہندوتوہینڈلس کی جان سے مارنے کی دھمکی،شکایت درج

14 مئی
خبریں

غزہ کے لوگوں کو قبول کرنےوالےممالک کی تلاش کررہے ہیں: نیتن یاھو کا  شرمناک  منصوبہ

14 مئی
خبریں

اسرائیل کو سعودی عرب تسلیم کرلے، یہ میری عزت افزائی ہوگی:ٹرمپ کی خواہش یا دباو

14 مئی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

آئی پی ایس افسر نورالہدی وقف قانون کے خلاف احتجاجاً اپنی ملازمت سے مستعفیٰ

اپریل 18, 2025

کیرل میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نئے وقف قانون کے خلاف’ملک  میں اب تک کا  سب سے بڑا احتجاج’ارگنائزر مسلم لیگ کا دعویٰ

اپریل 17, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

اردو ایلین نہیں،ہندوستان میں پیدا ہونے والی اردو کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا: سپریم کورٹ کا تاریخی  فیصلہ

اپریل 16, 2025

APCR documents 184نفرت انگیز جرائم، پہلگام کے بعد مسلم مخالف سسٹم کو بے نقاب کرتا ہے 

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کا ایڈریس ،فون نمبر لیک،ہندوتوہینڈلس کی جان سے مارنے کی دھمکی،شکایت درج

غزہ کے لوگوں کو قبول کرنےوالےممالک کی تلاش کررہے ہیں: نیتن یاھو کا  شرمناک  منصوبہ

اسرائیل کو سعودی عرب تسلیم کرلے، یہ میری عزت افزائی ہوگی:ٹرمپ کی خواہش یا دباو

APCR documents 184نفرت انگیز جرائم، پہلگام کے بعد مسلم مخالف سسٹم کو بے نقاب کرتا ہے 

مئی 14, 2025

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کا ایڈریس ،فون نمبر لیک،ہندوتوہینڈلس کی جان سے مارنے کی دھمکی،شکایت درج

مئی 14, 2025

غزہ کے لوگوں کو قبول کرنےوالےممالک کی تلاش کررہے ہیں: نیتن یاھو کا  شرمناک  منصوبہ

مئی 14, 2025

اسرائیل کو سعودی عرب تسلیم کرلے، یہ میری عزت افزائی ہوگی:ٹرمپ کی خواہش یا دباو

مئی 14, 2025

حالیہ خبریں

APCR documents 184نفرت انگیز جرائم، پہلگام کے بعد مسلم مخالف سسٹم کو بے نقاب کرتا ہے 

مئی 14, 2025

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کا ایڈریس ،فون نمبر لیک،ہندوتوہینڈلس کی جان سے مارنے کی دھمکی،شکایت درج

مئی 14, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN