سنبھل 27دسمںر:اترپردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو شاہی جامع مسجد میں سروے کے دوران بھڑک اٹھے تشدد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب شاہی جامع مسجد کے سامنے خالی گراؤنڈ میں نئی پولیس چوکی بنائی جائے گی۔ اس کے لیے جگہ کو نشان زد کر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں ایڈیشنل ایس پی اور سی او سریچندرا نے بھی اس جگہ کی پیمائش کی ہے۔سنبھل کے ایڈیشنل ایس پی سریچندرا نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اس جگہ پر پولیس چوکی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس چوکی کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
اے ایس پی پولیس فورس کے ہمراہ جامع مسجد کے باہر پہنچے تو مسجد کمیٹی اور آس پاس کے لوگ اپنی زمین کے کاغذات لے کر ان کے پاس پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ کاغذات اس لیے لائے تھے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ جگہ ان کی ہے۔ ہم اس کا جائزہ لیں گے۔