. نئی دہلی: ملک کی سرکردہ سیاسی و سماجی تنظیم ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر شرف الدین احمد ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سنبھل پولس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاک کا معاوضہ دیاجائے نیز قصور وار افسران کو مثالی سزا دی جائے۔ وہ پریس کلب دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم یوم آئین کا جشن منا رہے ہیں سنبھل میں ہونے والے المناک واقعات اس بات کی سنگین یاد دہانی ہیں کہ ہمارا پیارا ملک کس طرف جا رہا ہے۔ یوپی کے سنبھل میں مسلم نوجوانوں کا قتل انتہائی افسوسناک،اور قابل مذمت ہے۔ شرف الدین نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار قانون پر عمل کرتے تو یہ ہلاکتیں نہ ہوتیں
شرف الدین نے یاد دلایا کہ 6 دسمبر 1992 کو جنونی دائیں بازو کے انتہا پسند ہندوتوا ہجوم کے ہاتھوں بابری مسجد کی مسماری اور اس زمین پر رام مندر کی تعمیر کے بعد، قدیم مساجد اور یادگاروں پر دعوے کرنا معمول بن گیا ہے۔ عبادت گاہ ایکٹ 1991 واضح طور پر 15 اگست 1947 سے پہلے تعمیر کی گئی عبادت گاہوں پر دعوے کرنے سے روکتا ہے۔ ایکٹ کا سیکشن 3 کسی ایک مذہب یا فرقے کے لیے عبادت گاہ کی ‘تبدیلی’ کو جرم قرار دیتا ہے۔ سیکشن 4 اعلان کرتا ہے کہ عبادت گاہ کا کردار اسی طرح طے کیا جائے گا جیسا کہ 15 اگست 1947 کو تھا۔
انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی/بابری مسجد کیس میں فل بنچ کا حکم، عبادت گاہوں کے قانون کی دفعات کے تحت ہندوستان میں ہر عبادت گاہ کی حیثیت 15 اگست 1947 کو عبادت گاہ کی حیثیت سے برقرار رہے گی۔ .پھر بھی عدالتیں عبادت گاہوں پر حقوق کا دعویٰ کرنے والی درخواستوں کو قبول کررہی ہیں، جو ایکٹ سے متصادم ہیں، اور ان عمارتوں کے احاطے اور زیر زمین سروے کرنے کے احکامات جاری کرتی ہیں جن پر لوگوں کے ایک مخصوص گروہ کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ سنبھل سانحہ عدالت کے ایسے ہی حکم کا نتیجہ ہے۔ شرف الدین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ مسجدوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والے عرضی گزار جسٹس چندرچوڑ کی بنچ کے اس حکم کی خامی کا استعمال کرتے ہیں کہ عبادت کی نوعیت کی جانچ کی جاسکتی ہے کیونکہ گیانواپی مسجد کے معاملے سے متعلق ایک عرضی میں ایکٹ کی دفعات کے ذریعہ اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدالتوں سے سروے کے احکامات حاصل کرنے کے لیے، وہیں المناک سنبھل قتل کے تناظر میں ایڈوکیٹ شرف الدین نے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا کہ :
•جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے
•نوجوانوں کو قتل کرنے والے افسران کو سخت سزا دی جائے۔
• ایک غیر جانبدار عدالتی انکوائری ہو
پریس میٹ میں ایس ڈی پی آئی دہلی کے ریاستی صدر آئی اے خان وغیرہ بھی موجود تھے (سورس: پریس ریلیز)