نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) کی گزشتہ چند دنوں سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستروں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے یو این آئي سے کہا کہ اسپتال میں آئی سی یو بیڈ کی قلت کے ساتھ ہی آکسیجن گیس کی بھی بہت کمی ہے۔ اسپتال کے پاس صرف آٹھ گھنٹے کے لئے آکسیجن ہے۔دہلی حکومت کی سرکاری کووڈ ویب سائٹ کے مطابق ایل این جے پی کے پاس 400 آئی سی یو بیڈ ہیں جن میں سے ایک بھی خالی نہیں ہے۔