بھارت کی قومی سیاست میں بڑا غیر متوقع قدم سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ـ ملک کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیا یہ 75سال والا معاملہ تو نہیں سیاسی گلیاروں میں یہ قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ اگلا نمبر کس کا ہوگاـ آنے والے دن کافی اہم ثابت ہوں گے صدر دروپدی مرمو کو لکھے خط میں انہوں نے صحت کی وجوہات اور طبی مشورے کا حوالہ دیا ہے۔اسی خط میں انہوں نے آئین کے آرٹیکل 67 (A) کی بنیاد پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نائب صدر نے اس خط کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔
صدر مرمو کو لکھے خط میں جگدیپ دھنکھر نے لکھا، ‘صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اور طبی مشورے پر عمل کرتے ہوئے، میں فوری طور پر ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔’س کے ساتھ ساتھ انہوں نے تعاون اور خوشگوار تعلقات پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور تعاون اور رہنمائی پر وزیراعظم اور وزراء کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا۔جگدیپ دھنکھر نے اپنے استعفیٰ خط میں لکھا، ‘پارلیمنٹ کے تمام معزز ممبران سے مجھے جو پیار، بھروسہ اور احترام ملا وہ زندگی بھر میرے دل میں رہے گا۔








