سنبھل 3جنوری:سنبھل کے ایس پی کرشنا کمار نے کہا کہ اب تک دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ جس کوتوالی میں بیٹھے ہیں، جو 1905 یا 1906 میں بنی تھی، وہ بھی وقف جائیداد ہے۔ اب تمام دستاویزات کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔ جس میں 1995 کے وقف ایکٹ 56 کی خلاف ورزی کی بھی تفتیش کی جائے گی ایس پی نے کہا کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی، دھوکہ دہی، یا بے نامی پائی گئی، ان تمام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خاص طور پر اس معاملے میں ایس ڈی ایم، سی او اور ای او کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے بعد مزید کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
•••مقدمہ کس پر درج ہوگا؟
اے بی پی نیوز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ مقدمہ کس کے خلاف درج کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا جائے گا۔ لیکن ان لوگوں کے خلاف تحقیقات کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی جن کے ذریعہ یا جہاں سے یہ کاغذات دیئے گئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں کیا پایا گیا؟ ڈی ایم نے کہا کہ یہ پورا شہر ہے۔ یہ چار کلومیٹر کا رقبہ ہے۔ آس پاس کے گاؤں بھی اس میں شامل ہیں۔ جھگڑے پر تھانہ صدر کا کہنا تھا کہ جو دستاویز ملی اس میں 20 پوائنٹس دیے گئے۔ ان کے مطابق چاروں طرف کی جائیداد، شمال-جنوب یا مشرق-مغرب کی چوحدی (حدود) کے درمیان کی املاک وقف بورڈ کی ہے۔