اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

استقامت، عزیمت، فراست، شجاعت

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ اداریے
A A
0
Photo symbolizing steadfastness and resolve in the face of adversity
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اشاریہ :قاسم سید
ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں ٹن بارود برسانے کے بعد بھی اسرائیل اور امریکہ یرغمالیوں کو حماس کی قید سے آزاد نہیں کرواسکے اور یہی نہیں 20 کے عوض اپنے 1968قیدی اسرائیل کی جیلوں سے رہا کرا لیے ،تو عملی طور پر کون بڑا اور طاقتور ثابت یوا ـ اور جنگ سے کیا ملا ،حماس ختم ہوگئی؟ حماس سے ہتھیار ڈلواسکے؟ ملک بدر کردیا گیا ؟جواب ہے نہیں جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے ہی آزاد ہوئے ناـ اس نے کئی بنیادی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ اگر اسرائیل اور امریکہ اپنی جدید ترین انٹیلیجنس، سیٹلائٹ نگرانی اور زمینی و فضائی طاقت کے باوجود یرغمالیوں کا سراغ نہ لگا سکے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ غزہ کی سرزمین پر ان کا کنٹرول محض عسکری دعویٰ ہے، زمینی حقیقت نہیں۔اور حماس ایک زمینی حقیقت ہے اگر نہیں تو فلسطینی اتھارٹی سے بات کیوں نہیں کی گئی ـ
یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ تمام تر تباہی، بمباری اور ہزاروں شہریوں کے قتل کے باوجود اسرائیل نہ اپنی عسکری حکمتِ عملی میں کامیاب ہوا، نہ اپنے بنیادی مقصد یعنی یرغمالیوں کی بازیابی میں۔ دوسری طرف، فلسطینی مزاحمت کے پاس نہ ریاستی ڈھانچہ ہے، نہ وسائل، مگر اس کے پاس عزم، نظم اور مقامی سہارے کا وہ جال ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقتیں توڑ نہیں پائیں۔
خاص طور پر حماس کی خفیہ صلاحیت، زمینی نیٹ ورک اور انٹیلیجنس کی غیر معمولی مہارت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف لڑائی میں بلکہ معلوماتی جنگ میں بھی اسرائیل سے کئی قدم آگے ہے۔ ایک ایسی تنظیم جس کے پاس نہ سیٹلائٹ ہیں نہ ریاستی وسائل، اس نے دشمن کے وسط میں یرغمالیوں کو مہینوں تک محفوظ رکھا ـ یہ امریکہ کی ا اخلاقی اور عملی ناکامی ہےکیونکہ وہ ایک سال سے "انسانی بنیادوں” پر جنگ بندی یا یرغمالیوں کی رہائی کا راگ الاپ رہا تھا، مگر اصل کامیابی تب ممکن ہوئی جب اس نے بندوق نہیں بلکہ بات چیت کا راستہ چنا۔ اس سے یہ حقیقت اجاگر ہوتی ہے کہ غزہ کا مسئلہ کسی فوجی آپریشن سے حل نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے حل کی واحد راہ سیاسی تصفیہ اور باعزت مذاکرات ہیں۔جو حماس کے بغیر ناممکن ہے ـ یہ استقامت ،عزیمت،شہادت، استقلال،قیادت فراست ،اور بے مثال قربانیوں کی اخلاقی جیت ہے،جس کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور دشمن کی اخلاقی و عسکری ہزیمت کہ وہ اتنی تباہی و بربادی اور جینوسائڈ کے باوجود اپنے طے کردہ فوجی و سیاسی اہداف حاصل نہیں کرسکا ، جنگ نہیں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے راستے سے ہی نکلتا ہے ـ یہ بات فریقین نے ضرور سمجھ لی ہوگی

ٹیگ: BraveryGlobal AnalysisresistanceResolveWisdomاستقامت

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Waqf Board Questions
اداریے

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

08 فروری
Badruddin Ajmal Statement Controversy
اداریے

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

06 فروری
Hate Official Language Debate
اداریے

کیا نفرت سرکاری زبان بن گئی ہے؟

04 فروری
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN