ہریانہ کے گڑگاؤں (گروگرام) میں پولیس نے غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجرین کے خلاف جاری حراستی مہم کو فی الحال روک دیا ہے۔ اس مہم کی وجہ سے گڑگاؤں سمیت ہریانہ کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر بنگالی بولنے والے تارکین وطن کا اخراج شروع ہوا، جس نے دہلی این سی آر میں گھریلو ملازمین کا ایک بہت بڑا بحران پیدا کر دیا۔
پولیس نے مبینہ طور پر غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو پکڑنے کے لیے چار حراستی مراکز قائم کیے تھے، جہاں مشتبہ افراد کو ان کی آبائی ریاست سے تصدیق تک رکھا جاتا تھا۔ تاہم آج ان مراکز میں کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ پولیس نے واضح کیا کہ تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔
ممتا نے کہا – لسانی دہشت: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کئی ممبران پارلیمنٹ نے اس مہم کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسے "لسانی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کی بی جے پی حکومت پر پولس کے ذریعہ سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، "گروگرام اور ہریانہ کے دیگر اضلاع سے بنگالی بولنے والے لوگوں کی حراست اور مظالم کی خبریں بڑھ رہی ہیں۔”دوسری جانب گروگرام پولیس نے کسی بھی طرح کی ہراسانی سے انکار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ بنگال اور آسام سے گردش کرنے والے ویڈیوز کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے جو یا تو پرانے ہیں یا جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان لوگوں کی شناخت کی تصدیق کر رہے ہیں جن کے پاس درست دستاویزات نہیں ہیں، ہم نے کسی پر تشدد نہیں کیا۔ تاہم پولیس کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ گروگرام کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئے۔
گروگرام کے ساؤتھ سٹی-2 کے رہنے والے کبیر نے پولیس پر غیر قانونی حراست اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ اپنی پیٹھ پر چوٹ کے نشانات دکھاتے ہوئے کبیر نے دعویٰ کیا کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوا تھا اور گزشتہ 17 سالوں سے گروگرام میں رہ رہا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس شکایت کی جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس کی اس کارروائی کی وجہ سے گروگرام میں مہاجر مزدوروں، خاص طور پر بنگالی مردوں اور عورتوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔ یہ تارکین وطن شہر میں صفائی ستھرائی کی خدمات، کچرا اٹھانے، نوکرانیوں، آیا اور باورچی کے طور پر گھریلو کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اب ان کی کمی کی وجہ سے غیر بنگالی ہندی بولنے والی نوکرانیوں نے اپنی اجرت میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔
نازی جرمنی کی یاد:دریں اثنا، ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا موئترا نے آپریشن کو "نازی جرمنی” سے تشبیہ دی اور گروگرام کے باشندوں سے اپنے کارکنوں کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ پولیس کے حراستی مراکز نازی جرمنی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ یہ ایک مہذب معاشرے میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ گروگرام کی ٹریڈ یونینوں کو مہاجر مزدوروں کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ستیہ ہندی کے ان پٹ کے ساتھ








