اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خدا کو ماننے والا دوسروں کا احترام کرنا بھی جانتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
خدا کو ماننے والا دوسروں کا احترام کرنا بھی جانتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(پریس ریلیز)

ہر انسان جو خدا کو مانتا ہے وہ دوسروں کا احترام کرنا بھی جانتا ہے۔ مختلف لوگ مختلف زبانوں اور مذہبوں میں اوپر والے کو خدا، اللہ، ایشور، گاڈ کہتے ہیں۔ اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ زبانیں تو مختلف ہیں لیکن ان میں پنہا معنی ایک ہی ہیں۔ یہ زبانوں کی خوبصورتی ہے۔ اسی کو سمجھتے ہوئے ہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہے۔ تبھی ہم اپنے وطن کو ایک بہترین ملک بنا پائیں گے۔ دفاع کے ماہر ڈاکٹر اندریش کمار نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج ”بھارت کے اتحاد میں زبانوں کے کردار“ کے زیر عنوان سمینار میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مانو یو جی سی – مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سمینار کے صدر نشین تھے۔

ڈاکٹر اندریش کمار نے کہا کہ جو ہمیشہ تناؤ میں رہے، تشدد جس کا وطیرہ ہو اور لوگوں کو جو تناؤ میں رکھے اسے برا انسان کہیں گے جبکہ ایسا انسان جو خود خوش رہے، لوگوں کو سہولت پہنچائے اور انہیں خوش رکھے اسے ایک اچھا انسان کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں میں اتحاد، امن اور یکجہتی کو فروغ دیں۔

پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ قدیم ایران میں تین طرح کے رسم الخط رائج تھے اور تینوں کے ماہرین بھی تھے تو اس پر وہ لوگ فخر کرتے تھے۔ لیکن ہندوستان میں کئی زبانیں بھی موجود ہیں، ان کا رسم الخط بھی موجود ہے اور ان میں اعلیٰ پائے کا ادب بھی ہے۔ اس سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بحیثیت ہندوستانی ہم کتنے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 ویں صدی عیسوی سے ہی ہماری زبان کا آغاز ہوگیا تھا ۔ اس وقت محمود غزنوی کی فوج میں یہاں کے عوام سے رابطہ کے لیے فوجیوں او رمقامی زبان کے ماہرین موجود تھے۔ رفتہ رفتہ کھڑی بولی کے بیچ کی نشو نما ہوئی۔ پودے ابھرے، جوان ہوئے جڑوں میں ہندی پہنچ گئی اور شاخوں پر اردو نمودار ہوئی۔

پروفیسر ای سریش کمار، رکن یونیورسٹی گرانٹس کمیشن و وائس چانسلر، ایفلو، حیدرآباد نے کہا کہ جو لوگ تین زبانیں جانتے ہیں کہ وہ مسائل کو بہتر طور پر سمجھ کر ان کا بہترین حل نکال سکتے ہیں اور جو لوگ چوتھی زبان بھی جانتے ہیں وہ مزید بہتر ہوتے ہیں۔ انہوں طلبہ کو زیادہ زبانیں سیکھنے کی مشورہ دیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جانے والے ہندوستانی عمومی طور پر تین زبانوں کے ماہر ہوتے ہیں ایک ان کی مادری زبان ہوتی ہے، دوسری ہندی یا اردو اور پھر وہ انگریزی بھی جانتے ہیں اس لیے وہاں پر عمومی طور پر کامیاب ہوتے ہیں۔

پروفیسر بی جے راؤ، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے لیے ایک تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ یہاں خیالات کی کثرت پائی جاتی ہے۔ اگر ہم اپنی زبان کو محفوظ کریں گے تو اپنے خیالات کو بھی محفوظ کریں گے۔ ہم اپنی زبان میں سونچتے ہیں اور لیکن ضرورت کے مطابق انگریزی یا کسی اور زبان میں مافی الضمیر بیان کرتے ہیں۔ پروفیسر شاہد اختر، رکن ، نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن ، حکومت ہند نے کہا کہ اردو اتحاد کی زبان ہے۔ اگر ہم زبان کو اہمیت نہیں دیں گے تو اپنی تہذیب سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسمارٹ سٹی کے طرز پر شہروں کو ترقی دی جاتی ہے اسی طرح ہمہ لسانی شہر بھی فروغ دیئے جائیں۔ اس کے لیے انہوں نے ان کی ریاست جھارکھنڈ میں موجود شہر جمشیدپور کی مثال پیش کی۔ جہاں ٹاٹا کمپنی کے باعث ہندوستان بھر کی تمام زبانیں بولنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کے ذریعہ اتحاد قائم ہوتا ہے اور اتحاد ملک کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔

پروفیسر پی فضل الرحمن، کنوینر سمینار و ڈائرکٹر مرکز برائے فروغ انسانی وسائل نے ابتداءمیں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدیم ہندوستان میں سنسکرت کی اہمیت رہی وہیں عہد وسطیٰ میں اردو اور ہندی نے اپنے قدم جمائے۔ انہوں نے اردو زبان کے لسانی تنوع کا حوالہ دیتے ہوئے یونیورسٹی میں تلگو اور سنسکرت کے شعبوں کے قیام کی خواہش ظاہر کی۔ ڈاکٹر شکیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسراسلامک اسٹڈیز نے کاروائی چلائی اور مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر بونتھو کوٹیا ، اسسٹنٹ پروفیسر و سمینار کے کو آرڈی نیٹر نے شکریہ ادا کیا۔ عاطف عمران کی قرا ٔت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN