نئی دہلی :(ایجنسی)
رام، ہنومان کے ساتھ برہمن وادی اپنے تفوق اور فائدے کے لیے ہمیشہ کھیل اور سازش کرتے آ رہے ہیں، جب تک کسی بھی خیر کا سلسلہ دین فطرت اور رسول کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل و موافق نہیں ہو جاتا تب تک اسے قبولیت نہیں ملے گی۔ عبدالحمید نعمانی نے کہاکہ ہنومان کا تصور و کردار ،برائی کو دور کرنے اور ہمیشہ اچھوں کے ساتھ رہنے والا ہے، آج اصل کردار کو قتل کیا جا رہا ہے، ہنومان چالیسا کی تیسری چو پائی ہے۔
महाबीर
विक्रम बजरंगी ।
कुमति निवार
सुमति के संगी।
سب سے بہادر،
طاقتور، پتھر کی طرح جسم والے،
برے خیالات کو دور کرنے والے،
اور ہمیشہ اچھے خیالات کے ساتھ رہنے والے،
منفی سوچ اور ردعمل کے حامل لوگوں کا ہنومان کے ساتھ ہونے کا دعویٰ جھوٹا اور کمزوروں پر حملے راکشس کا کام ہے نہ کہ ہنومان کا، تلسی داس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ اونچ نیچ اور طبقاتی نظام کے حامی ہونے کے باوجود، ہندو مسلم فرقہ واریت اور تصادم کے حق میں نہیں تھے، ان کے اچھے دوست، عبدالرحیم خان خاناں تھے، وہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف چلو گے تو بھیک مانگ کر کھا لیں گے اور مسجد میں سو جائیں گے، نہ ایک سے لینا، نہ دو کو دینا ہے۔