نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے ۔مائندہ وفد نے وقف (ترمیمی) بل 2024 پر آج جے پی سی سے ملاقات کی۔
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے اپنے نائب امیر جماعت ملک معتصم خان کی قیادت میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جے پی سی کے سام ے جماعت کا موقف رکھا۔ وفد نے معزز کمیٹی کے اراکین کو تفصیل سے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے ساتھ اہم مسائل پر بھی گفتگو کی وفد میں جماعت کے امیر پروفیسر سلیم انجینئر، نیشنل سیکریٹریز محمد عبدالرفیق، رحمت النساء، اسسٹنٹ سکریٹری انعام الرحمان، او بی سی لیڈراور ایکٹوسٹ انصاری شبیر احمد، ایڈووکیٹ۔نظام پاشا اور ایڈووکیٹ. زیبا خیروفد کا حصہ تھیں۔
بتایا جاتا ہے ملاقات خوشگواری ماحول میں ہوئی جے پی سی نے مجوزہ بل پر جماعت کے تحفظات کو غور سے سنا ,ذرائع کے مطابق جے پی سی ارکان نے جن میں بی جے پی والے بھی تھے مختصر مگر جامع پریزینٹیشن ہر خوشی کا اظہار کیا جس میں مجوزہ بل کی قانونی خامیوں اور اس کے مضر اثرات کا مدلل تذکرہ تھا ـ