سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل یعنی پیر 30 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادت موصول ہونے کی تصدیق کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اب اتوار کو تمام خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت میں عید پیر کو ہوسکتی ہے اور یہاں کل یعنی اتوار کو چاند دکھائی دینے کا امکان ہے