نئی دہلی :(ایجنسی)
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے پیر کے روز سول سروسیز امتحانات- 2021 (Civil Services 2021 Exam Result) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں شروتی شرما پہلے مقام پر رہی جبکہ انکتا اگروال اور گامنی سنگلا نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ کمیشن نے بتایا کہ 508 مرد اور 177 خواتین سمیت کل 685 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ 685 میں سے 244 جنرل کوٹے سے، 73 اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے، 203 اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے،105 درج فہرست ذات سے اور 60 طلبا عام زمرے سے ہیں۔
685 کی فہرست میں اس بار صرف 22 مسلم امیدواروں (Only 22 Muslim Candidates) نے جگہ بنائی ہے۔ تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو آل انڈیا سول سروسیز میں مسلم امیدواروں کی تعداد مزید کم ہوکر تقریباً تین فیصد رہ گئی ہے۔ بدقسمتی یہ بھی ہے کہ اول 100 میں سے ایک بھی مسلم امیدوار اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ یہ گزشتہ ایک دہائی میں مسلم امیدواروں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ گزشتہ سال 31 مسلم امیدواروں نے یعنی تقریباً 4.07 فیصد امیدواروں نے سیول سروسیز میں جگہ بنائی تھی۔
کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست
سول سروس کمیشن کے موجودہ بیچ میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی پوری فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ ان کے رینکوں کا ذکر ان کے نام کے آگے کیا گیا ہے۔
اریبہ نعمان، 109
محمد صبور خان، 125
سید مصطفیٰ ہاشمی 162
افنان عبدالصمد 274
ارشد محمد
محمد ثاقب عالم، 279
اسرار احمد کچلو 287
محمد عبدالروف شائک 309
نازش عمر انصاری 344
فیصل خان 364
شمائلہ چودھری 368
ماوس تک 386
محمد قمرالدین خان 414
محمد شبیر 419
فیصل رضا 441
معصوم رضا خان 457
آصف اے 464
تحسین بانو داواڑی 483
شیخ محمد زیب ذاکر 496
محمد صدیق شریف 516
محمد شوکت عظیم 545
انور حسین 600
واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحانات 2021 کا فائنل رزلٹ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔ جاری نتائج کے مطابق شروتی شرما نے امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹاپ-3 میں تینوں لڑکیاں ہیں۔ بتادیں کہ شروتی نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پڑھائی کی ہے۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یو پی ایس ایس سول سروس پریملینری امتحان 10 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا گیا تھا، جس کا رزلٹ 29 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ وہیں مین ایگزام 7 جنوری سے 16 جنوری تک ہوا تھا، جس کا رزلٹ 17 مارچ 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔