سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج وی سریشانند کے بنگلور کے ایک علاقے کو پاکستان کہنے کے بیان پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں عدالتی کارروائی کے دوران ہائی کورٹ کے ایک جج کو بنگلور کے ایک علاقے کو پاکستان کہتے ہوئے دیکھا گیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران جج کے سامنے ایک خاتون وکیل موجود تھی اور جج وی سریشانند نے قابل اعتراض بیان دیا تھا۔
جج کے خلاف کارروائی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا، "ہم کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے بعض تبصروں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے رہے ہیں۔ اس سطح پر ہر ہم ہائی کورٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ چیف جسٹس سے ہدایت ملنے کے بعد اس عدالت کو رپورٹ پیش کریں یہ کام اگلے دو روز میں کیا جانا چاہئیے-