شام میں امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے جس کا فائدہ بشارالاسد کی معزولی سے یکساں طور پر دونوں کو ہوا۔ دراصل ترکی نے امریکی حمایت یافتہ شامی گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) پر حملہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ناراض ہے۔ ترکی منبج شہر اور شمالی شام میں ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں پر حملہ کر رہا ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ اس ہفتے کے اوائل میں، SDF نے ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کو ترک ڈرون سمجھ کر مار گرایا۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر العربیہ کو بتایا کہ "ہم دیکھیں گے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کیا ہوتا ہے۔” لیکن اگر ہھرایسا ہوا تو ہم اسے دوبارہ برداشت نہیں کریں گے۔ ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے امریکہ اور ترکی کے درمیان ماضی میں تنازعات ہوتے رہے ہیں۔ دسمبر 2022 میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز نے مبینہ طور پر اپنے ترک ہم منصب کو خبردار کیا تھا کہ شام میں ترکی کے فضائی حملے امریکی فوج کے لیے خطرہ ہیں۔ اکتوبر 2023 میں، ایک امریکی F-16 لڑاکا طیارے نے ایک ترک ڈرون کو مار گرایا۔ ڈرون امریکی فوجیوں سے آدھے کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر امریکی پابندی والی سرحد میں داخل ہوا تھا۔ امریکہ بارہا ترکی کو متنبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے فوجی اڈوں کے قریب اپنے ڈرون نہ اڑائے۔