اردو
हिन्दी
جنوری 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فساد کے متاثرین نے اپنی بپتا سنائی، محمود پراچہ پر دھوکہ دینے کا الزام،مسلم تنظیموں کے  مدد کے دعووں پر سوال اٹھایا

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
300
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آر کے بیورو) معروف ایکٹوسٹ اورسابق آئی اے ایس  ہرش مندر کی زیر قیادت تنظیم  کاروان محبت کے زیر اہتمام دہلی فسادات کی پانچویں   برسی پر انڈیا اسلامک سینٹر میں  ایک پروگرام ہوا ،جس میں سرکردہ  دانشوروں نے شرکت کی ،نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں  کی موجودگی ان کے شعوری احساس کی ترجمانی کررہی تھی ـ  متاثرین نے اپنی درد بھری بپتا سنائی
ایک متاثر سلیم قصار  نے  اپنی درد بھری کہانی سنانے کے دوران سنگین الزام لگایا  کہ  معروف وکیل محمود پراچہ نے ہمیں دھوکہ دیا ، ہمارے ساتھ فراڈ کیاـ کبھی کیس میں سامنے نہیں آئے، بس ہمیں بے وقوف بنا تے رہے چنانچہ مجبور ہوکر ہمیں وکیل بدلنا ہڑا   ،انہوں نے  یہ بھی الزام لگایا کہ  جج ہماری بات نہیں سنتے ، کئی ملزموں کی ضمانت ہوگئی ہماری کہیں  کوئی سنوائی نہیں ہے ،سرکار بھی نہیں سنتی ، میرا اپنا مکان تھا ،اس پر بھی قبضہ کرلیا گیا ،میرے کاغذ تباہ ہوگیے کاغذ میرے پاس نہیں ہیں اور  اس کے فرضی پیپر بنالیے  گیے  ہیں کوئی مجھے میرا مکان واپس دلوادے ،ہمیں کسی سے امداد نہیں ملی
ایک  متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہم ابھی تک فساد کی یادوں سے نہیں ابھرے ،ہمیں اب بھی ڈرایا دھمکایا جاتا
رفیق موج پور نے بتایا کہ کپل مشرا کے بھاشن کے بعد ماحول بگڑگیا تھا  ہم نے بڑی مشکل سے جان بچائی ،24فروری کو ہماری دو منزلہ دکان گیس سیلنڈر کے دھماکہ سے اڑادی گئی ،ہمیں کوئی معاوضہ نہیں ملا
محمد شہزاد نے بتایا کہ فساد کے دن نعرے بازی ہوئی،میرے ہندوملازم نے بتایا کہ میرے دھرم کانٹا پر آگ لگادی گئی  ،جب پولیس کو فون کیا تو پہلے میرا نام پوچھا پھر کوئی نہ آیا ،ہتھیار بند لوگوں نے اتنا پتھراؤ کیا کہ پورا گھر بھر گیا،میری گاڑیاں جلادی گئیں ،کبھی میں سوچتا ہوں کہ ہم یہاں کیوں پیدا ہوگیے۔ ہماری کیا غلطی ہے ،مجھے کوئی معاوضہ نہیں ملا ـ
شہزاد زیدی مصطفیٰ آباد نے بتایا کہ 25فروری کو میرے دوست نے بتایا کہ میری دکان میں آگ لگادی گئی ،میرے اوپر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ـ اور ایک ہندو نے ہی میری جان بچائی ـافسوس کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ اور سرکار کی کوئی سپورٹ ملی -انہوں نے کہا کہ کسی نے ہماری مدد نہیں کی صرف باتیں کی ـ
ممتاز خاتون نے  روتے یوئےبتایا کہ ان کے شوہر گھر پر تھے انہوں نے جھانک کر دیکھا فورا  کسی نے بوتل  پھینکی ،اس میں تیزاب تھا ،کافی علاج چلا ،اب وہ دیکھ نہیں پاتے  ان کے شوہر وکیل کا لمبا علاج چلا ،کیرانہ کی دکان تھی ـ وہ اب نہیں چلتی وہی اکیلے کمانے والے تھے کوئی سہارا نہیں
نوخیز نوجوان محمد فیضان نے بتایا کہ میں دادی کے ساتھ  رہتا تھا ۔ممی کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا ـ جب دقتیں بڑھنے لگیں تو پڑھائی چھوٹ گئی ،انہوں نے بتایا کہ اس د ن کپل کے بیان سے  ماحول خراب ہوگیا تھا ـ میں سامان لینے گیا تو بھیڑ دیکھی مجھے بھی چوٹیں آئیں پیٹھ ہر گہرا گھاؤ تھا ،میں خون سے  لت پت  تھا خون رک نہیں رہا تھا، فسادی ایمبولینس والوں کو آنے نہیں دے رہے تھے تو ایک جلی ٹھیلی پر لے جایا گیا، فیضان نے بتایا کہ پولیس والے میرے اوپر ہنس رہے تھے ـ دودن بعد آپریشن ہوا ہتہ چلا کہ میری پیٹھ ہر گولی لگی تھی ،آج بھی میں ٹھیک سے نہیں چل پاتا ،اسپتال والوں کا رویہ  بہت خراب تھا ،ہرش مندر  جی نے بہت مدد کی مسلم تنظیموں نے کوئی مدد نہیں کی ، میری دادی 2021میں گزر چکی ہیں اب صرف میرا ایک بھائی ہے ـمعاوضہ کے لیے دھکے کھارہا ہوں الگ الگ بہانے کرکے بھگادیتے ہیں ـ ہم آئے دن الٹی سیدھی باتیں سنتے ہیں – ایک بار  مجھے دکان ہر نہیں چڑھنے دیا پہلے ٹوپی اتارنے کو کہا ،مگر  اچھی بات یہ ہے کہ سپورٹ کرنے والے بھی ہندو تھے
اس پروگرام میں کم و بیش  متاثرین  کا یہ احساس تھا کہ ہندو نے زیادتی کی تو بچانے والے بھی ہندو تھے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا  کسی مسلم تنظیم  نے ہماری مدد نہیں کی ـ ہمارے پاس تو کورٹ جانے تک کے  پیسے نہیں تو یہ سوال یہ ہے کہ آخر مسلم تنظیمیں کہاں پر خرچ کررہی ہیں اور یہ اصل متاثرین تک کیوں نہیں پہنچ پاتی ہیں اور آئے دن اخبارات میں مدد کا دعویٰ ہر مبنی خبریں کس بنیاد پر شائع کرائی جاتی ہیں ،اتنی بھیڑ میں مظلومین اگر یہ اس الزام لگارہے ہیں  تو اس کی کچھ حقیقت ہوگی اگر غلط ہے تو اس کی تردیدکرنی چاہیئے،بہرحال ،

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran US Tensions Airspace
خبریں

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

15 جنوری
KC Tyagi JDU Future
خبریں

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

15 جنوری
Supreme Court Manusmriti Reference
خبریں

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

15 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Evening News Brief

ایوننگ نیوز: اختصار کے ساتھ

دسمبر 28, 2025
Trump Iran Non-Military Targets

ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف نشانہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا کا دعویٰ

جنوری 11, 2026
پرواز رحمانی تحریکی صحافت

پرواز رحمانی: تحریکی صحافت کے علمبردار

جنوری 10, 2026
طالبان افغان سفارت خانہ دہلی

طالبان سفارت کار نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیں گے، کیا ہیں اشارے ؟

جنوری 10, 2026
Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

Supreme Court Manusmriti Reference

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

جنوری 15, 2026
KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

جنوری 15, 2026
Supreme Court Manusmriti Reference

عدالت عظمٰی نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے کے فیصلے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیا

جنوری 15, 2026
Hate Crime 2025 Report

ہیٹ کرائم 2025: ہوش اڑانے والی رپورٹ، اقلیتوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے 1300 واقعات، تشدد بھی بڑھا

جنوری 14, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Tensions Airspace

ایران اور امریکا میں سفارتی رابطے منقطع، حملوں کا خدشہ بڑھ گیا, تہران نے فضائی حدود بند کردیں

جنوری 15, 2026
KC Tyagi JDU Future

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو سے رشتہ ختم؟ اگلی منزل آر ایل ڈی یا سنیاس ؟

جنوری 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN