اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 45338 فلسطینیوں کو قتل کر لیا ہے۔ اس امر کا اعلان غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے 24 دسمبر 2024 کو ہلاک شدگان اور زخمیوں کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا ہے۔اقوام متحدہ کے مختلف ادارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے قتل ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 21 فلسطینی اسرائیلی فوج کی بمباری سے قتل ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 107764 ہو گئی ہے