غازی آباد میں ایک مسلمان جوڑے نے حال ہی میں مکمل سنسکاروں کے ساتھ ہندو دھرم اختیار کیا۔ ‘ہندی ہندوستان’ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا گزشتہ 7-8 سال سے ہندو دھرم کی پیروی کر رہا تھا اور تمام ہندو سنسکاروں کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ جس کے بعد اس نے اپنی مرضی سے مسلم دھرم چھوڑ کر سناتن دھرم اپنایا۔ جوڑے کو ایک نیا نام بھی ملا ہے، شہزاد کا نام شیو کمار بھاردواج اور اس کی اہلیہ کا نام ساکشی بھاردواج رکھا گیا ہے۔یہ کام ہندو رکشا دل کے صدر پنکی چودھری کی قیادت میں کیا گیا ـ
انہوں نے ہی ان دونوں کی "گھر واپسی” کرائی ۔ اس بارے میں زی نیوز سے بات کرتے ہوئے چودھری نے کہا، ‘ہم نے ایک فیملی کو "گھر واپسی” کی سہولت فراہم کی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ۔ اس خاندان کو گزشتہ 7-8 سالوں سے سناتن دھرم میں خاص یقین تھا اور وہ سناتن دھرم کو اپنانا چاہتا تھس۔ ہم نے یہ نیک کام کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تمام لوگ ایسے نیک کام کریں۔ ہم اس خاندان کو عزت دلانے کے لیے کام کریں گے۔ مستقبل میں بھی آپ دیکھیں گے کہ میں بہت سے ایسے خاندانوں کی واپسی کراؤں گاجو میرے ساتھ رابطے میں ہیں
واضح رہے مسلمان جوڑے کو سناتن دھرم میں واپس آنے کے لیے پہلے شدھ کیا گیا ت اس کے بعد، پنڈت جی نے یگوپویت کی رسومات ادا کیں اور انہیں ویدک منتروں کے ساتھ گنگا کے پانی سے غسل دینے کے بعد نیا نام دیا گیا۔ مسلمان جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ہندو دھرم کے سنسکار اور تہواروں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے مسلم دھرم چھوڑ کر سناتن کا چولا پہن لیا۔