ممبئی :
ممبئی پولیس نے منگل کو ٹیلی ویزن ریٹنگ پوائنٹس ( ٹی آر پی) گھوٹالہ معاملہ میں چارج شیٹ داخل کر کے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو بھی ملزم بنایا ہے۔ لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق گوسوامی ار اے آر جی آؤٹلیر میڈیا کے چار دیگر جو ری پبلک ٹی وی کے مالک ہیں ۔ سی او او پریہ مکھرجی ، شووند ملکر اور شیو سندرم کو 1800 صفحات پر مشتمل دوسرے سپلیمنٹری چارج شیٹ ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
فرضی ٹی آر پی معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 9 مہینے قبل ایف آئی آر درج کی تھی اور اس وقت کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بتایا تھا کہ ٹی آر پی گھوٹالہ میں ارنب گوسوامی بھی شامل ہیں۔
اب تک پولیس نے 15 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں بارک (بی اے آر سی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر پارتھو داس گپتا اور ری پبلک ٹی وی چیف ایگزیکٹیو افسر وکاس کھانچندانی بھی شامل ہیں۔