سعودی سرمایہ کاری کے اعلان کا یہ اثر ہوا کہ ٹرمپ نے ایم بی ایس کو عظیم انسان ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا ـخبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم آدمی ہیں جن کے ساتھ ان کا اچھا تعلق ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب آنے والے وقت میں امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ امریکا میں مملکت کی سرمایہ کاری کا حجم 1000 ارب ڈالر تک پہنچانے کے امکان پر بات کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اور اوپیک نتظیم سے تیل کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ یہ کسی بھی غیر ملکی قائد کی جانب سے ٹرمپ کو موصول ہونے والی پہلی کال تھی دونوں شخصیات نے مشرق وسطی میں سلامتی اور امن و استحکام مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کی صورتوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دو خصوصی تعاون اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں اپنی متوقع اصلاحات کے ذریعے غیر معمولی معاشی ترقی یقینی بنا سکتی ہے اور سعودی عرب اس میں شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہتا ہے