دبئی ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کو یمن کے ساحل پر اسرائیلی ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ ایک ہی شپنگ روٹ پر واقعات کی ایک سیریز کے بعد ایک اور واقعہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ 26 نومبر کو خلیج عدن میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک نامعلوم تعداد نے ایم /وی سینٹرل پارک پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی اور اتحادی افواج آس پاس موجود ہیں اور ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میری ٹائم سیکورٹی فرم ایمبرے نے بتایا کہ سینٹرل پارک کے بحری جہاز کے واقعے کے بعد امریکی بحری افواج صورتحال میں مصروف ہیں۔
اس جہاز کی ملکیت اور انتظام برطانیہ میں قائم اسرائیل سے منسلک کمپنی ہے۔ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ٹینکر کا رخ حدیدہ کی بندرگاہ کی جانب نہ کیا گیا تو وہ اس پر حملہ کر دیں گے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں نامعلوم مقام پر اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات میں مقاصد حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے تین مقاصد ہیں، پہلا حماس کا خاتمہ، دوسرا یرغمالیوں کی واپسی اور تیسرا مقصد غزہ کو دوبارہ اسرائیلی ریاست کے لیے خطرہ نہ بننے دینے کا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی، فتح تک جنگ جاری رکھیں گے۔








