محکمہ تعمیرات عامہ (PWD) کے وزیر پرویش ورما نے گزشتہ جمعرات کو اسمبلی میں اعلان کیا کہ دہلی حکومت "غیر قانونی” گوشت بیچنے والوں کے خلاف نوراتری شروع ہونے سے پہلے کریک ڈاؤن کرے گی، خاص طور پر جو سڑکوں پر چل رہی ہیں، ۔ان کا یہ تبصرہ بی جے پی کے ایم ایل اے کرنیل سنگھ کے جواب میں آیا، جنھوں نے نو روزہ تہوار سے پہلے "فٹ پاتھوں پر کھلے عام” گوشت فروخت ہونے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیاتھا
"نوراتری قریب آ رہی ہے، اور دہلی میں عوامی مقامات پر گوشت کی فروخت سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ بہت سی دکانیں بغیر لائسنس کے چلتی ہیں۔ میں وزیر سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ فٹ پاتھوں پر چلنے والی تمام گوشت کی دکانوں کو فوری طور پر بند کر دیں،” سنگھ نے وقفہ سوالات کے دوران کہا۔
ورما نے کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عہدیداروں کو پہلے ہی اس طرح کے اداروں کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ "عوامی جگہوں پر قابض تمام غیر قانونی گوشت اور مچھلی بیچنے والوں کو ہٹا دیا جائے گا،” انہوں نے ایم ایل اے پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں تجاوزات کی اطلاع دیں۔ "میں ذاتی طور پر کارروائی کی نگرانی کروں گا،” انہوں نے مزید کہا۔
دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 415 کے تحت، کسی بھی گوشت کی دکان یا گوشت کی پروسیسنگ پلانٹ کھولنے سے پہلے شہری ادارے سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے۔ میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں میں جانوروں یا پرندوں کے زندہ ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہے اور گوشت صرف غازی پور کے مذبح خانے سے منگوایا جا سکتا ہے۔ "پالیسی میں کسی مذہبی مقام یا شمشان سے گوشت کی دکان کے کم از کم 150 میٹر کے فاصلے پر بھی پابندیاں ہیں،” اہلکار نے وضاحت کی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے، ایک عام تجارتی لائسنس کی بھی ضرورت ہے، جو شہر میں 463 سے زیادہ اقسام کی عام تجارتوں کا احاطہ کرتا ہے۔