بی جے پی نے پارٹی صدر اکھلیش یادو کی پارلیمنٹ ہاؤس کے ساتھ والی مسجد میں ایس پی لیڈروں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر کو ایشو بنانا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے تصویر جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اکھلیش یادو نے اس مسجد کو ایس پی آفس میں تبدیل کردیا ہے۔ بی جے پی اقلیتی محاذ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایس پی کے کئی ایم پی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ رامپور کے رکن لوک سبھا محب اللہ ندوی، جو اس مسجد کے امام ہیں، بھی تصویر میں موجود ہیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیدار اور کارکنان 25 جولائی کو نماز جمعہ کے بعد اس مسجد میں میٹنگ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اکھلیش یادو اور ان کے رکن پارلیمنٹ کی ملاقات کے خلاف احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ یہ میٹنگ 22جولائی کو ہوئی تھی
بہرحال یہ سیاسی لحاظ سے معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اس واقعہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بی جے پی نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور ایس پی پر سیاسی مقاصد کے لیے مذہبی مقام کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، جب کہ اکھلیش یادو نے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے پر بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔وہیںبی جے پی لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا، "سماج وادی پارٹی اور اس کے سربراہ اکھلیش یادو ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ہندوستانی آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایس پی کو آئین پر بھروسہ نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ ‘نماز وادی’ رہتے ہیں۔”کل ۔عاملہ یہ ہے کہ ۔محب آللہ ندوی نے یہ میٹنگ رکھ کر رائتہ پھیلانے کا موقع دیا مسلم حلقوں نے بھی اسے پسند نہیں کیا








