پونے : (ایجنسی)
پونے ضلع کے کاٹے واڑی کے الطاف شیخ نےیو پی ایس سی ایگزام میں کامیابی حاصل کرکے حوصلے کی نئی مثال قائم کی ہے ۔ دیہی علاقے کے نوجوان کی جہد وجہد مشکلات سے بھری پڑی ہے ۔ گھر کے نازک حالات ہونے کے باوجود الطاف نے محنت اورلگن سے اپنے والدین کے آئی پی ایس بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ وہ پہلے سینٹرل پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ بن چکے تھے اور اب انہیں انڈین پولیس سروس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
الطاف شیخ نے جمعہ کو اعلان ہوئے یو پی ایس سی سول سروسز ایگزام میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ کبھی اسکول میں بھجیا اور چائے بیچنے والے الطاف شیخ اب آئی پی ایس افسر بن گئے ہیں۔ وہ بارا متی تعلقہ کے پہلے آئی پی ایس افسر بنے ہیں ۔
الطاف اسلام پور کے نوودیا ودیالیہ سے تعلیم حاصل کی ہے۔ بعد میںانہوںنے فوڈٹیکنا لوجی میں بی اے کیا۔ اس وقت وہ عثمان آباد میں انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
بتا دیں کہ نائب وزیر اعلیٰ جیت پوار اور سنیترا پوار کی پہل پر دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد کرنے کے مقصد سے بارا متی میں نیشنلسٹ کیریئر اکیڈمی کی شروعات کی گئی تھی ۔ طلبہ کو مسابقتی امتحانات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اسی اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرکے الطاف شیخ آج آئی پی ایس بن گئے ہیں۔ اس خبر کے آنے کے بعدکاٹے واڑی اور این سی پی کیریئر اکیڈمی میں خوشی کا ماحول ہے ۔
دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں مدد کرنے کے مقصد سے سینترا پوار کی پہل پر 2012 میں نیشنلسٹ کیریئر اکیڈمی کی گئی تھی ۔ اس اکیڈمی سے اب تک 47 گزٹڈ افسران بن چکے ہیں اور نوجوانوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد سرکاری ملازمتوں میں ملک کی خدمت انجام دے رہےہیں ۔