•••امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی اور انڈیا حکام سے بات کی ہے اور انھیں کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔ مارکو روبیو نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ پہلگام میں ہونے والے سفاکانہ حملے کی مذمت اور اس کی تحقیقات میں تعاون کریں۔’
•••پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’فوجی تصادم کا راستہ انڈیا نے چنا تویہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہو گی۔‘
•••آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
•••انڈیا اور پاکستان کشیدگی کم اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں: سعودی عرب
امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو پاکستان اور انڈیا سے رابطہ کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے 22 اپریل کو (انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں) پہلگام کے مقام پر ہونے والے حملے کی مذمت کرنے کا کہا۔
•••امریکہ کے مطابق ’وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ اس سفاکانہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں۔‘
امریکہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاکستان سے کہا کہ ’وہ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے، براہ راست رابطے بحال کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرے۔‘امریکہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کو ان کی گھناؤنی تشدد کی کارروائیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔بی بی سی کے مطابق امریکہ نے شہباز شریف کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے فون پر بات کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پہلگام میں ہولناک دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف انڈیا کے ساتھ تعاون کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔









