دہرادون: اتراکھنڈ پولیس نے 24 جنوری کو مسوری میں معروف صوفیہ بزرگ بابا بلھے شاہ کی درگاہ پر توڑ پھوڑ کرنے کے سلسلے میں تاحال کسی بھی شخص کو ابھی تک گرفتار یا طلب نہیں کیا ہے ہندوستان ٹائمز نے ایک مقامی پولیس افسر کے حوالہ سے بتایا کیونکہ اس معاملے میں درج بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعات کے تحت ملزم کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے،
ہندوستان ٹائمز Hindusthan times کے مطابق مسوری کے سرکل آفیسر منوج اسوال نے کہا، "ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، کیونکہ ایف آئی آر میں درج بی این ایس سیکشن گرفتاری کا حکم نہیں دیتے ہیں۔ ملزموں کو ابھی تک تفتیشی افسر (IO) کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب نہیں کیا گیا ہے۔” ایف آئی آر (پہلی اطلاعاتی رپورٹ) اتوار کو درج کی گئی تھی، اور پیر کو، ہم یوم جمہوریہ کے موقع پر تفتیش میں مصروف تھے، ہم شناخت کرکے مزید کارروائی کریں گے ۔”
واضح رہے کہ مسوری، اتراکھنڈ میں 18ویں صدی کے صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی درگاہ کو ہندو رکھشا دل سے مبینہ طور پر منسلک عناصر نے جمعہ کو توڑ پھوڑ کی، جو اس کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچاتے ہوئے "جے شری رام” کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔اس کا ویڈیو وائرل ہوا ـ ہندو رکشا دل کے اراکین نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، اور اسے نجی اسکول جو پہاڑی شہر کے بالا حصار کے علاقے میں ایک معروف کو-ایڈ بورڈنگ اسکول وینبرگ ایلن اسکول کی جائیداد پر واقع ہے۔ کی زمین پر ایک "غیر قانونی تجاوز” کے خاتمے کے طور پر بیان کیا۔
تاہم، مقامی مسلم کمیٹیوں اور رہائشیوں نے کہا کہ مزار کو مناسب اجازت کے ساتھ بنایا گیا تھا اور اس نے طویل عرصے سے پرامن عرس کے اجتماعات کی میزبانی کی ہے جس میں متعدد مذاہب کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جن میں ہریوم اور شیوم شامل ہیں، دشمنی کو فروغ دینے اور عبادت گاہ کی بے حرمتی کے الزامات کے تحت۔ سرکل آفیسر منوج اسوال نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، حالانکہ انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی اور ویڈیو فوٹیج سے مزید افراد کی شناخت کی جائے گی، ان کے نام شامل کیے جائیں گے،” اسوال نے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








