ملک میں متنازعہ وقف ایکٹ کے خلاف سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک میں، اے آئی ایم آئی ایم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے ہفتہ کو حیدرآباد میں اے آئی ایم آئی ایم کے ہیڈکوارٹر دارالسلام میں ایک عوامی احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا۔
بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی سمیت کئی مقررین اور تمام فرقوں اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم علماء نے اس جلسے میں شرکت کی۔
ایک اسپیکر نے کہایہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک یہ ایکٹ واپس نہیں لیا جاتا،‘‘ تقریب کے دوران، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے چند مہینوں میں مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا، جب تک کہ مرکزی حکومت وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو واپس نہیں لے لیتی۔








