اردو
हिन्दी
دسمبر 7, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اوقاف کی جائیدادوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری: بنگلورو میں ریاست گیر ورکشاپ

4 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Bengaluru Waqf Property Protection Workshop
1
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور، کے ایم ڈی سی بھون میں منعقدہ ریاست گیر ورکشاپ میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ محض قانونی نہیں بلکہ دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ریاست بھر سے 125 سے زائد اوقافی جہدکار شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد اوقافی جائیدادوں کے تحفظ، بیداری اور انہیں امید پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے عمل کو تیز تر بنانا تھا۔


اوقاف جائیداد تحفظ بنگلورو ورکشاپ


مولانا ملک معتصم خان نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اسلام دو بنیادی تعلیمات پر قائم ہے — ایک اللہ کی بندگی اور دوسری بندوں کی خدمت۔ اوقاف دراصل خدمتِ خلق کا ایک حصہ ہے۔ اپنی ذاتی جائیداد کو رضاکارانہ طور پر فلاحی مقاصد کے لیے وقف کر دینا ہی وقف کہلاتا ہے، کسی کی زمین پر قبضہ کرنا نہیں۔ اسلام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ “اسلام اور مسلمانوں کا مستقبل روشن ہے، بشرطیکہ ہم اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں۔”
انعام الرحمن خان، اسسٹنٹ سیکریٹری جماعت اسلامی ہند نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند روزِ اوّل سے ہی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔ “جب مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پیش کیا تو جماعت نے سب سے پہلے اس کی مخالفت کی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔” انہوں نے امید پورٹل پر جائیدادوں کو اپ لوڈ کرنے کی تفصیلات پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کیں اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ڈاکٹر معاذ الدین، سی ای او کرناٹک وقف بورڈ نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ تمام اوقافی جائیدادیں جلد از جلد پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں۔ اس موقع پر محمد یوسف کنی، سکریٹری حلقہ نے آئندہ کے منصوبے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں 49 ہزار اوقافی جائیدادوں میں سے 33 ہزار کے منتظمین (متولی، چیئرمین یا صدر) مقرر ہیں، جب کہ بقیہ جائیدادوں کا تعین اور نگرانی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ضلعی سطح پر ملت کے سرکردہ افراد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز منعقد کرنے اور عوامی بیداری مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر بلگامی محمد سعد، امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت وقف ترمیمی قانون 2025 کے ذریعے ملت کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے۔ “ہم حکومت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ملت اسلامیہ ہند اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور یہ قانون ہمیں کسی طور منظور نہیں۔”
اختتامی خطاب میں مولانا ملک معتصم خان نے کہا کہ 1923 سے لے کر اب تک وقف قانون میں کئی اصلاحات ہوئیں جو مسلمانوں کے مفاد میں تھیں، مگر 2025 کا قانون ملت کے لیے کسی خیر کا باعث نہیں۔ “ہم اپنے دستوری حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ بعض عناصر ہمارے نام سے دوسروں کو ڈراتے ہیں، حالانکہ فرقہ پرستی ہی اس ملک کے لیے اصل خطرہ ہے۔ مسلمان ملک کے مفید شہری بنیں اور اپنے حقوق کے لیے پُرامن طور پر آواز بلند کرتے رہیں۔”
پروگرام کا آغاز برادرم انعم اعلی بھٹکلی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ سید مجیر ہاشمی نے افتتاحی کلمات پیش کیے، سید ناصر علی بلہاری اور ریاض احمد کوپل نے کنوینر کے فرائض انجام دیے، جب کہ جناب محمد مرکزا نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ انتظامی امور کی ذمہ داری محمد طلحہٰ سدی بابا اور ان کی ٹیم نے سنبھالی۔ورکشاپ کے اختتام پر یہ عہد کیا گیا کہ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ صرف قانونی یا انتظامی نہیں بلکہ ایک ایمانی اور اخلاقی فریضہ ہے، جو ملت کے تعلیمی، فلاحی اور سماجی مستقبل کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ پریس ریلیز

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ترکی الفیصل بیان اسرائیل خطرہ
خبریں

"ایران نہیں اسرائیل خطہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ”:سابق سعودی انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل کا انتباہ

06 دسمبر
یوپی پولیس تلاشی مہم بنگلہ دیشی روہنگیا
خبریں

یوپی والے یہ خبر ضرور پڑھیں: پولیس نے بنگلہ دیشی روہنگیا کے لیے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی

06 دسمبر
Umeed Portal Supreme Court Challenge
خبریں

امید پورٹل کے خلاف مدھیہ پردیش کا متولی سپریم کورٹ پہنچا،یہ دلائل رکھے

06 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Divorced Muslim Woman Dowry Rights Verdict

مطلقہ مسلم خاتون جہیز، نقدی،سونا واپس لینے کی حقدار،سپریم کورٹ

دسمبر 3, 2025
Madani Statement Media Criticism

میں اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں: مولانا محمود مدنی

دسمبر 1, 2025
Easy SIR Form Update

یہ خبر آپ کے لئے، نہ مائیکے کی رپورٹ نہ کوئی جھنجھٹ، بہت آسان ہے SIR فارم بھرنا

دسمبر 1, 2025
ترکی الفیصل بیان اسرائیل خطرہ

"ایران نہیں اسرائیل خطہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ”:سابق سعودی انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل کا انتباہ

یوپی پولیس تلاشی مہم بنگلہ دیشی روہنگیا

یوپی والے یہ خبر ضرور پڑھیں: پولیس نے بنگلہ دیشی روہنگیا کے لیے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی

Umeed Portal Supreme Court Challenge

امید پورٹل کے خلاف مدھیہ پردیش کا متولی سپریم کورٹ پہنچا،یہ دلائل رکھے

Modi Decode Intellectual Failure

دانشور طبقہ نریندر مودی کو ڈی کوڈ کرنے میں ناکام رہا

ترکی الفیصل بیان اسرائیل خطرہ

"ایران نہیں اسرائیل خطہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ”:سابق سعودی انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل کا انتباہ

دسمبر 6, 2025
یوپی پولیس تلاشی مہم بنگلہ دیشی روہنگیا

یوپی والے یہ خبر ضرور پڑھیں: پولیس نے بنگلہ دیشی روہنگیا کے لیے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی

دسمبر 6, 2025
Umeed Portal Supreme Court Challenge

امید پورٹل کے خلاف مدھیہ پردیش کا متولی سپریم کورٹ پہنچا،یہ دلائل رکھے

دسمبر 6, 2025
Modi Decode Intellectual Failure

دانشور طبقہ نریندر مودی کو ڈی کوڈ کرنے میں ناکام رہا

دسمبر 6, 2025

حالیہ خبریں

ترکی الفیصل بیان اسرائیل خطرہ

"ایران نہیں اسرائیل خطہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ”:سابق سعودی انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل کا انتباہ

دسمبر 6, 2025
یوپی پولیس تلاشی مہم بنگلہ دیشی روہنگیا

یوپی والے یہ خبر ضرور پڑھیں: پولیس نے بنگلہ دیشی روہنگیا کے لیے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی

دسمبر 6, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN