انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ حکومت نے 19برس کے دوران ملک بھر میں 600 بیراج اور 8ہزار 697 نئی تنصیبات کی تعمیر کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2023 ء تک ہم زیر زمین بیراجوں کی تعداد 157 تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ انہوںنے آبی شوریٰ کے آغاز اور پانی کی 363 تنصیبات کی اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اقدامات سے اقتصادیات میں 42کروڑ 70لاکھ لیرکی آمدن ہوگی۔ انہوں نے خبردارکیا کہ 2025 ء تک دنیا میں پانی کی قلت کی وجہ سے 70کروڑ سے زائد انسان ہجرت پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوراک اور توانائی کی ضروریات سے جو موسمیاتی تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں وہ مستقبل میں زیادہ تباہ کن اثرات ظاہر کر سکتی ہیں۔