تہران; اپنے یمنی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ آج امریکہ صیہونی حکومت کی طرف سے اور ان کی مکمل ہم اہنگی کے ساتھ اسلامی ممالک کو تباہ اور انہیں کمزور کرنا چاہتا ہے تا کہ علاقے پر قبضہ کرسکے۔سید عباس عراقچی نے یمن کے وزیر خارجہ جمال احمد علی عامر سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیکر کہا کہ یمن پر امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کا حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صیہونی حکومت کی جانب سے کیے جا رہے ہیں تا کہ مسلم ممالک کو کمزور اور علاقے پر قبضہ کیا جاسکے۔وزیر خارجہ نے یمن کے عوام کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور استقامت کو ایک شرافتمندانہ اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا صیہونی حکومت اپنے تمام جرائم اور جارحیتوں اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی بے حساب حمایتوں کے باوجود اپنے شیطانی اہداف میں ناکام رہی اور فلسطینی عوام کے ہاتھوں انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
اس موقع پر یمن کے وزیر خارجہ جمال احمد علی عامر نے بھی یمن کی تازہ ترین صورتحال سے سید عباس عراقچی کو آگاہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے یمنی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل علاقے پر پنجہ گاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مسلم امہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے سامنے ڈٹ جائے۔،(سورس ارنا)