اردو
हिन्दी
مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عام آدمی پارٹی کے لیے ہار کا مطلب؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:شکیل اختر
آٹھ فروری کو انتخابات کے نتائج واقعی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے خلاف گئے تو یہ صرف اس کی سیاسی شکست نہیں ہو گی بلکہ اس کے وجود کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج ہو گا۔لیکن اگر وہ بی جے پی کی تمام کوششوں کے باوجود تیسری بار بھی دلی میں اقتدار میں آ گئی تو پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی اور یہ بی جے پی کے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہوگا۔‏عام آدمی پارٹی گزشتہ دس برس سے دلی میں اقتدار میں ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی 2015 میں 70 رکنی اسمبلی میں 67 اور 2020 میں 62 سیٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی۔‏عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے علاوہ بڑی جماعتوں میں کانگریس بھی انتخابی میدان میں تھی۔نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے کبھی بھی کسی ریاستی انتخاب میں مسلسل تیسری بار شکست نہیں کھائی۔تجزیہ کار آرتی جے رتھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی اس بار بھی دلی کے اسمبلی انتخابات میں ہار گئی تو یہ نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ نریندر مودی کی سیاسی ساکھ کے لیے بھی بڑا دھچکہ ہو گا۔جے پی نے ماضی کے انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی کو شکست دینے کے لیے پوری طاقت لگائی تھی۔ اس بار بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر جے پی نڈا کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آسام، اتر پردیش، مہاراشٹر کے وزرا اعلی اور متعدد مرکزی وزرا نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔بی جے پی کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے گزشتہ ایک مہینے میں دلی میں ووٹروں کے ساتھ 50 ہزار سے زیادہ ڈرائنگ روم میٹنگز کی ہیں۔
تجزیہ کار آشوتوش نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’ماضی کے مقابلے اس بار بی جے پی کے لیے انتخاب جیتنے کا سب سے بہترین موقع ہے۔ اگر بی جے پی یہ انتخاب نہ جیت سکی تو وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے گی۔‘
’عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بارے میں عوام میں بیزاری ہے۔ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں ۔ اس لیے یہ بی جے پی کے لیے اچھا موقع ہے لیکن اگر پھر بھی اروند کیجریوال انتخاب جیتتے ہیں تو یہ بہت تاریخی لمحہ ہو گا، اس سے ذاتی طور پر کیجریوال کا سیاسی قد بڑھے گا اور ‏عام آدمی پارٹی کا سیاسی اثر قومی سطح پر بڑھ جائے گا۔‘
آشوتوش کہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی کی طرح پچاس برس پرانی پارٹی نہیں اور اس کی جڑیں ابھی اتنی مضبوط نہیں۔
پارٹی کے بارے میں جو خدشات ہیں وہ بے بنیاد نہیں کیونکہ اس کی جڑیں پرانی جماعتوں کی طرح مضبوط نہیں۔ اس کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے یہ پارٹی ایک فرد واحد کے گرد جمع ہو گئی۔ اس کے اندر دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں۔‘
’اس کا کام کرنے کا طرز الگ ہے۔ دلی عام آدمی پارٹی کا گڑھ ہے۔ اگر وہ یہاں ہارتی ہے اور اقتدار سے باہر ہو جاتی ہے تو ایک طرح سے ان کے لیے اپنے وجود کو زندہ رکھنے کا بحران پیدا ہو جائے گا۔‘
آشوتوش کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اگر کسی ریاست میں ایک انتخاب ہار جاتے ہیں تو اگلی بار وہ جیت کے لیے آتے ہیں۔ یہاں اگر شکست ہو گئی تو انتخاب جتوانے کی ان کی ذاتی صلاحیتوں کے بارے میں بھی سوال اٹھیں گے۔
یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی سیاست میں بدعنوانی کے خلاف ایک تحریک کے طور پر اروند کیجریوال کی قیادت میں وجود میں آئی تھی۔اپنے اقتدار کے پہلے پانچ برس میں پارٹی نے دلی میں سرکاری سکولوں کو بہتر بنایا، نئے سکول کھولے، بہترین ہسپتال ‍قائم کیے، غریب اور کچی بستیوں میں رہنے والے لاکھوں باشندوں کے لیے مفت بجلی اور پانی کی سپلائی کا انتظام کیا۔لیکن 2020 مین دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کیجریوال کی حکومت تقریباً مفلوج ہو کر رہ گئی۔ ان کی حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے بعض مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے شراب کی فروخت کے لائسنس کی پالیسی میں گھپلے کیے۔اس الزام میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیجا گیا اور انھیں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا
آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ الزامات فرضی ہیں اور بی جے پی انھیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے یہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ کیجریوال اور پارٹی کے کئی بڑے رہنماؤں کے جیل میں ہونے کے سبب عام آدمی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔
تجزیہ کار آرتی جےرتھ کہتی ہیں کہ ‏’عام آدمی پارٹی کو غریب طبقے اور دلت آبادی کے ساتھ مڈل کلاس کے لوگوں کی زبردست حمایت حاصل تھی لیکن گزشتہ دو، تین برس میں حکومت کچھ خاص کام نہیں کر سکی، دارالحکومت کی سڑکیں بری حالت میں ہیں، فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے، شہر میں کوئی بڑا تعلیمی ادارہ نہیں کھولا گیا۔ ان وجوہات کی بنا پر مڈل کلاس عام آدمی پارٹی سے بہت حد تک بدظن ہوِہ ہے۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’بی جے پی اگر دلی کا انتخاب جیت گئی تو یہ اس کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔ یہ ہریانہ اور مہاراشٹر کے بعد اس کی تیسری جیت ہو گی۔ آئندہ مہینوں میں بہار میں انتخابات ہونے والے ہیں جو بی جے پی کے لیے دلی سے بھی زیادہ اہم ہیں۔‘اروند کیجریوال نے دلی کی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بی جے پی کو جتوانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان کے الزام کو بے بنیاد قرار دے کر رد کر دیا۔بی جے پی ترجمان شازیہ علمی کا کہنا ہے کہ ’عام آدمی پارٹی ملک کے جمہوری اداروں کا احترام نہیں کرتی۔ وہ سبھی اداروں کو بدنام کرتی ہے۔ اس نے الیکشن کمیشن پر بھی الزام عائد کیا اور یہ اس کی شکست کی علامت ہے۔‘

ٹیگ: Aam Aadmi PartyaapArvind kejriwalBJPdefeatshakeel akhtar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026
Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

مارچ 14, 2026
Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026
Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN