نئی دہلی : کانگریس لیڈر راگنی نایک نے پوچھا کہ جب سونم وانگچک اپنے ساتھیوں کے ساتھ لداخ سے آتے ہیں اور اپنے مطالبات رکھتے ہیں تو وہ بین الاقوامی سازش کا حصہ کیسے بن جاتے ہیں؟کسان تحریک کے درمیان کانگریس نے بی جے پی سے سوال پوچھا ہے کہ مودی حکومت کے خلاف ہمیشہ بین الاقوامی سازش کیوں ہوتی ہے؟ کانگریس نے یہ سوال اس لیے پوچھا ہے کیونکہ عوامی ایشوز پر جو بھی تحریک شروع ہوتی ہے، اس میں بی جے پی لیڈران بین الاقوامی سازش تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس معاملے میں آج کانگریس ترجمان راگنی نایک نے پریس کانفرنس کر کچھ اہم حقائق کو میڈیا کے سامنے رکھا۔راگنی نایک نے سوال کیا کہ کیا پی ایم مودی کی حکومت بے حد کمزور ہے؟ اس حکومت کے خلاف ہمیشہ بین الاقوامی سازش کیوں ہوتی رہتی ہے؟ راگنی نایک نے پوچھا کہ جب ملک کا کسان کہتا ہے کہ ہم سیاہ قوانین برداشت نہیں کریں گے، ہم تحریک چلائیں گے، تو بی جے پی کے لیے یہ باتیں بین الاقوامی سازش اور فنڈنگ کا حصہ کیوں بن جاتی ہیں؟دراصل بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے گزشتہ روز کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے والی طاقتوں سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ غدارِ وطن ہیں۔ اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے راگنی نایک نے پریس کانفرنس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ جب بھی کوئی عوامی مسئلہ اٹھایا جاتا ہے اور مودی حکومت پر سوال اٹھتے ہیں تو بی جے پی لیڈران آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سازش کا حصہ بتانے لگتے ہیں۔راگنی نایک نے کہا کہ جب سونم وانگچک اپنے ساتھیوں کے ساتھ لداخ سے (دہلی) آتے ہیں، اپنے مطالبات رکھتے ہیں، تو وہ بین الاقوامی سازش کا حصہ کیسے بن جاتے ہیں