اردو
हिन्दी
فروری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میلاد نبوی کو اہمیت نہ دینے پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع کیوں؟

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
31
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

( مولانا)ذکی نور عظیم ندوی ۔ لکھنؤ
یہ ایک نا قابل تردید حقیقت ہے کہ قرآن و ذخیرہ حدیث میں ربیع الاول کے تعلق سے کوئی بھی ایسا نص نہیں جو اس کو شب قدر، ذی الحجہ کے عشرہ، رمضان المبارک کے مہینہ یا محرم الحرام، یوم عرفہ یا یوم عاشورہ یہاں تک کہ جمعہ کے دن کی مانند کسی مخصوص فضیلت کا حامل قرار دے۔
حالانکہ ربیع الاول وہ عظیم مہینہ ہے جس میں رحمتِ دو جہاں، سیدِ کائنات ﷺ اس عالمِ خاکی پر جلوہ افروز ہوئے۔ بعض غزوات کی فتوحات بھی اسی مہینے میں نصیب ہوئیں جن میں تلواریں نیام میں رہیں اور مسلمانوں کو بغیر خون بہائے کامیابیاں ملیں۔ اور پھر یہی مہینہ ہے جس نے رسول اللہ ﷺ کے وصال کا دل سوز منظر بھی دیکھا، جب دین اپنی تکمیل کو پہنچا اور محسنِ انسانیت ﷺ نے اس جہاں کو خیر باد کہا۔
اسی ماہ نے ہجرتِ نبوی کا وہ عظیم منظر بھی دیکھا جس نے بکھری ہوئی امت کو ایک نئے مرکز، ایک نئے نظام اور ایک نئی اجتماعی شناخت عطا کی۔ اور اسی مہینہ کی ١٢ تاریخ ہی کو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش سے مشہور ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہونچے، اسی مہینے کی ایک صبح نے مسجدِ قباء کی بنیاد و قیام کو دیکھا جو تقویٰ کی بنیاد پر اسلام کی پہلی اینٹ ثابت ہوئی، اور اسی کے ایام نے مسجدِ نبوی کے قیام کے فیصلے کی روشنی اپنے آغوش میں محفوظ کی۔
یہی وہ مہینہ ہے جس میں خلافتِ صدیقی کی ابتداء ہوئی، جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ذریعے امت کو استحکام بخشا اور خلافتِ راشدہ کے ذریعہ سلسلۂ نبوت ختم ہونے کے بعد ایک مثالی نظام اور بہت سے مبارک نفوس اور ان کے ناقابل فراموش کردار کو دنیا میں متعارف کراکر قابل تقلید بنا دیا۔
لیکن جب حضرت عمر کے عہد میں صحابہ کرامؓ کے سامنے سن17ہجری میں  نئے اسلامی تقویم (کیلنڈر) کی بنیاد رکھنے کا سوال آیا، اور نبی کریم ﷺ کی یوم ولادت، پیدائش کے مہینہ، بعثت و نزول وحی، ہجرت اور نبی اکرم کے متعلق دیگر اہم ترین واقعات کو اس کیلنڈر کی بنیاد بنانے پر بیشتر صحابہ بشمول کبار صحابہ نے تفصیلی غور و خوض کیا، اس موقعہ پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کو اس کی بنیاد بنانے کی تجویز آنے کے باوجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آخری حد تک محبت اور ان کے لئے جانفشانی و جانثاری کے اعلی جذبات کے باوجود اسے نا صرف رد کر دیا گیا بلکہ ماہِ ربیع الاول کو تقویمِ اسلامی کی ابتداء کے لیے منتخب نہ کرنے پر ان کا اجماع سامنے آیا۔
اس موقع پر صحابہ کرامؓ کی نگاہیں محض ظاہری محبت و جذبات کی اسیری پر نہیں، بلکہ حکمت و بصیرت کی اس روشنی پر مرکوز تھیں جو انہیں رسول اللہ ﷺ سے ملی تھی۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ اسلام کسی مخصوص مہینے کو، خواہ وہ ولادتِ نبوی ہی سے منسوب کیوں نہ ہو، محض جذبات کی بنیاد پر دائمی تقدیس کا درجہ نہیں دیتا۔
یہی وہ لمحہ ہے جو امت کو یہ عظیم سبق دیتا ہے کہ اسلام کی اصل روح اتباع ہے، اختراع نہیں؛ اور اصل عظمت اطاعت میں ہے، تقدیس گھڑنے میں نہیں۔ ربیع الاول کے مناظر یقیناً ہماری تاریخ کے روشن چراغ ہیں، لیکن ان کی روشنی ہمارے عمل اور ایمان کو جلا بخشنے کے لیے ہے، نہ کہ کسی رسمی یا مستقل تقدیس کے عنوان سے ماہ و سال کو نئی بنیاد دینے کے لئے۔
یہی وجہ ہے کہ گویا صحابہ کرامؓ کا اس بات پر اجماع ہوا کہ ربیع الاول کو الگ سے کوئی ایسی حیثیت دینا درست نہیں جو قرآن و حدیث نے نہ دی ہو۔ اور یوں یہ کہنا غلط نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت ہو یا وصال، ہجرت ہو یا خلافت کی بنیاد یہ سب واقعات ہماری تاریخ کے جواہرات ہیں، مگر ان کی اصل عظمت تب ہے جب ہم ان سے دین کی اصل روح یعنی اتباعِ نبوی، اتحادِ امت اور اطاعتِ الٰہی کا پیغام اخذ کریں۔ یہی وہ حکمت ہے جو اس مہینے کی روشنی کو قیامت تک تابندہ رکھے گی۔

zakinoorazeem@gmail.com

ٹیگ: birthdayCompanionsconsensushazrat MuhammedimportanceProphet

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Gujarat Marriage Law Sanatan Statement
خبریں

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

21 فروری
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim
خبریں

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

20 فروری
Bangladesh Tension BNP India Allegation
خبریں

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

20 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

فروری 20, 2026
Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

فروری 20, 2026

حالیہ خبریں

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN