لکھنؤ: (ایجنسی)
منگل کو اتر پردیش کی یوگی حکومت کی کابینہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں 25 نکات پرمہر لگی ہے ۔ اس میں نوجوانوں کو ٹیبلٹ تقسیم کی تجویز منظور کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پردیش میں اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم ،پولی ٹیکنکس کے طلبا کو اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ ملے گا۔ زوم پورٹل کے ذریعہ سے پورا عمل ہوگا۔ اس میں تقریباً 3000 کے قریب بجٹ خرچ ہوگا ۔
اس کے علاوہ آج کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی کے معاملے میں غریبوں کو بڑی راحت دی ہے۔ آج کابینہ کے اجلاس میں ،ای ڈبلیو ایس کے ایل آئی جی کے مکانوں میں رجسٹری کے لیے پہلے پراپرٹی کے لیے طے لئے گئے فیصد کے حساب سے پیسے دینے پڑتے تھے لیکن اب سرکار نے اس کے لیے ریٹ فکس کر دی ہے ۔ اب صرف 500 روپے میں رجسٹری ہوسکے گی۔ جس کا سب سے زیادہ فائدہ ان غریب پریواروں کو ملے گا ،جنہیں رجسٹری کے لیے الگ سے زیادہ پیسہ دینے پڑتے تھے ۔
سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ آج جن تجاویز کو منظوری دی گئی ہے ان میں کانپور میں اٹل کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ اس کے لیے جگہ کے حوالے سے دی گئی تجویز پر مہر لگ گئی ہے ۔








