نئی دہلی :
یوپی بی جے پی میں ناراضگی اور تبدیلی کی خبروں کے درمیان اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دہلی پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ11 جون بروز جمعہ کو دہلی میں سی ایم یوگی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوگی پارٹی کے بڑے لیڈروں کے ساتھ یوپی بی جے پی میں جاری ہلچل کو لے کر بات چیت کریں گے ۔’دی کوئنٹ ہند ی‘ کو ملی اطلاع کے مطابق اگلے دو دن تک یوپی کے سی ایم دہلی میں ہی رہیں گے۔
کورونا مینجمنٹ کولے کر یوگی کے خلاف ناراضگی
بتائیں کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر یوپی بی جے پی کے کچھ لیڈروں اور کارکنان میں ناراضگی ہے۔ جسے لے کر گزشتہ کئی دنوں منتھن جاری ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کی یوپی انتخابات سے پہلے اس ہلچل کو لے کر مذاکرات بھی ہوچکےہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر لیڈر اور زمینی کارکنان یوگی آدتیہ ناتھ کے کورونا مینجمنٹ کو لے کر خوش نہیں ہیں۔ اس ناراضگی کے سبب سی ایم بدلنے کی بھی بات پچھلے دنوں ہوئی تھی، حالانکہ بی جے پی کے بڑے لیڈروںنے ایسی تمام خبروں سے انکار کردیا تھا۔