ویڈیو سٹریمنگ سروس یوٹیوب نے اب صارفین کو ویڈیوز کو چار گنا تیز رفتار کے ساتھ دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی ہے، یہ اقدام نئی تجرباتی خصوصیات کے سلسلے کا حصہ ہے۔
یوٹیوب پہلے ہی صارفین کو ویڈیوز کو دگنی رفتار کے ساتجھ کی سہولت دے رہا ہے۔ اس سے صارفین سست رفتار ویڈیوز کو تیزی سے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ یہ طریقہ دیکھنے کے معیار کو متاثر تو نہیں کر رہا؟ اور کیا اس کا ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت پر کوئی اثر پڑے گا۔اب کچھ صارفین اس سے بھی دگنی یعنی چار گنا تیز رفتار سے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ مزید یہ کہ انہیں رفتار کو باریکی سے کم زیادہ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے جیسے کہ 3.15 گنا رفتار پر ویڈیو دیکھنا۔دیگر نئی خصوصیات میں ویڈیوز کو زیادہ آسانی سے سکرول کرنے کا آپشن شامل ہے۔ ایک نیا ٹول ’جمپ اہیڈ‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک بٹن دباکر ویڈیوز کو تیزی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔
یہ ٹولز ’نئی تجرباتی خصوصیات‘ کی ایک سیریز حصہ ہیں جو محدود وقت کے لیے یوٹیوب پریمیئم صارفین کو پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان خصوصیات میں بہتر آڈیو کوالٹی اور یوٹیوب شارٹس کے لیے کچھ نئے فیچرز بھی شامل ہیں، جیسے کہ پکچر-ان-پکچر موڈ اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن۔ان کا مقصد یہ ہے کہ صارفین ان نئی خصوصیات کو آزما سکیں اور اپنی رائے دے سکیں تاکہ انہیں مستقبل میں مرکزی ایپ میں شامل کرنے سے پہلے بہتر بنایا جا سکے۔متعدد ویڈیو پلیٹ فارمز پہلے ہی صارفین کو ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنے یا آگے بڑھانے کے آپشنز فراہم کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ نیٹ فلکس جیسے فلم اور ٹی وی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز بھی شوز کو دوگنی رفتار پر دیکھنے کی سہولت دیتے ہیں۔